• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ثقافتی عید ’سندھی اجرک ٹوپی ڈے‘

شائع December 2, 2018

سندھی اجرک ٹوپی ڈے کو ثقافی عید بھی کہا جاتا ہے جس کے رنگ میں کراچی سے لے کر کشمور اور کینجھر سے لے کر کارونجھر تک تمام شہر، دیہات اور بستیاں ثقافتی رنگ میں ڈھل جاتی ہیں۔

جس طرح پاکستان کے تمام صوبے اپنے ثقافتی دن مناتے ہیں اسی طرح سندھ میں بھی ہر سال دسمبر کے پہلے ہفتے کے دوران سندھی اجرک ٹوپی ڈے منایا جاتاہے۔

پاکستان ان چند ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں کثیر الثقافتی تہواروں کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

سندھی ثقافتی دن کے موقع پر کراچی، حیدرآباد، میرپوخاص، سکھر، نواب شاہ، خیرپور، لاڑکانہ، شکارپور، دادو، ٹھٹہ، گھوٹکی، اور تھرپارکر سمیت صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کے پریس کلب اور آرٹس کونسل سمیت دیگر ثقافتی اداروں میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس دن کو منانے کی روایت نے سندھ کی دم توڑتی ثقافت میں نئی روح پھونک دی ہے—فوٹو: وقاص علی

اس موقع پر لوگوں کا جوش و خروش قابل دید تھا—فوٹو: وقاص علی

کراچی، حیدرآباد، میرپوخاص، سکھر، نوابشاہ، خیرپور، لاڑکانہ سمیت صوبے کے تمام پریس کلب اور آرٹس کونسل میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے—فوٹو: وقاص علی

سندھی ثقافت کی ایک خوبصورت پہچان سندھی ٹوپی اوراجرک بھی ہے —فوٹو: وقاص علی

سندھ کی تہذیب و ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے گزشتہ کئی برسوں سے حکومتِ سندھ نے  دسمبرمیں ہرسال سندھی ٹوپی اور اجرک ڈے منانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے—فوٹو: وقاص علی

بزرگ ہوں یا نوجوان سب روایتی سندھی ملبوسات کے ساتھ سندھی لوک گیتوں کے مدھم سروں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کر رہے ہوتے ہیں—فوٹو: وقاص علی

سندھ  دھرتی ثقافتی ورثے سے مالامال ہے—فوٹو: وقاص علی

اس دن کو صرف سندھ کے گاؤں، دیہات اور چند شہری علاقوں میں ہی نہیں بلکہ کراچی میں بھی بہت جوش و خروش سے منایا جاتا ہے—فوٹو: وقاص علی

تبصرے (1) بند ہیں

M Farooq E Azam Khan Dec 03, 2018 01:16am
Nice occasion