• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

گوگل کا 2020 تک ہینگ آﺅٹس شٹ ڈاؤن کرنے کا ارادہ

شائع December 2, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

گوگل نے اپنی ایک اور چیٹنگ اپلیکشن ہینگ آﺅٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نائن ٹو فائیو گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق 2013 میں جی چیٹ کے متبادل کے طور پر سامنے آنے والی اپلیکشن ہینگ آﺅٹس کو آغاز سے ہی مشکالت کا سامنا تھا جبکہ حالیہ برسوں کے دوران اس کے متعدد فیچرز بھی ختم کیے گئے جیسے ایس ایم ایس میسجنگ۔

گوگل 2020 تک ہینگ آﺅٹ کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو کہ اس کے نئے منصوبوں کا حصہ ہے جس کے تحت ہینگ آﺅٹس چیٹ کو دفتری کمیونیکشن ٹول اور ویڈیو کانفرنس پلیٹ فارم ہینگ آﺅٹس میٹ کو پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : گوگل واٹس ایپ کے مقابلے پر بڑا ہتھیار لے آیا

گوگل نے خود رواں سال اپریل میں عندیہ دیا تھا کہ وہ اپنی کنزیومر میسجنگ ایپ سے جان چھڑا سکتا ہے۔

اس موقع پر کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ میسجز کے تحت آر سی ایس فیچر متعارف کرائے گئے تھے، مگر آر سی ایس چیٹ کو باضابطہ طور ابھی تک پیش نہیں کیا گیا۔

تاہم مختلف رپورٹس کے مطابق آر سی ایس میسجنگ سپورٹ 2019 کے اوائل میں دستیاب ہوگی جو کہ ہینگ آﺅٹس کو 2020 میں شٹ ڈاﺅن کرنے کے ٹائم فریم سے مطابقت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اب کمپیوٹر سے ایس ایم ایس کرنا ممکن

تاہم یہ خبر ان لوگوں کے لیے دھچکے سے کم نہیں جو کہ ہینگ آﺅٹس کو جی میل کے اندر دوستوں سے چیٹ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اس حوالے سے گوگل نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے اور مزید تفصیلات کمپنی کی جانب سے کسی بیان کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024