• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے عیسائی رسومات کے تحت شادی کرلی

شائع December 1, 2018
دونوں نے رالف لورین کے عروسی جوڑے پہنے، رپورٹ—فائل فوٹو: ای نیوز
دونوں نے رالف لورین کے عروسی جوڑے پہنے، رپورٹ—فائل فوٹو: ای نیوز

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں عیسائی رسومات کے تحت شادی کرلی۔

جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز 30 نومبر سے شروع ہو چکا تھا، گزشتہ شب کو جودھپور کے تاریخی امید بھگوان پیلس ہوٹل میں جوڑے کی شادی کی سنگیت کی تقریب بھی منقد کی گئی تھی۔

دونوں کی شادی کے لیے 29 نومبر کی شام سے مہمان جودھپور پہنچنا شروع ہوگئے تھے، جب کہ 30 نومبر کو امریکا سے بھی کئی مہمان جودھپور پہنچے تھے۔

مہمانوں کی آمد سے قبل ہی دولہا نک جونس گزشتہ ماہ 25 نومبر کو بھارت پہنچے تھے۔

امریکی میگزین پیپلز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں نے امید بھگوان پیلس ہوٹل میں عیسائی رسومات کے تحت شادی کی، اس دوران دونوں نے انٹرنیشنل ڈیزائنر رالف لورین کے سفید رنگ کے عروسی جوڑے پہن رکھے تھے۔

رپورٹ میں نک جونس کے والد کے قریبی شخص کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جوڑے نے یکم دسمبر کو عیسائی رسومات کے تحت شادی کی۔

یہ پہلے ہی کہا جا رہا تھا کہ پریانکا اور نک جونس بھی دپیکا اور رنویر سنگھ کی طرح 2 رسومات کے تحت شادی کریں گے۔

گزشتہ ماہ نومبر میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے بھی اٹلی میں کونکنی اور سندھی رسومات کے تحت 2 شادیاں کی تھیں۔

پیپلز میگزین نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس 2 دسمبر تک ہندی رسومات کے تحت دوسری شادی کریں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Khaliq nawaz Dec 01, 2018 07:33pm
Very good news apdats

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024