• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی تقریبات کا آغاز

شائع December 1, 2018
نک یانکا کی شادی کی تقریبات کا آغاز 30 نومبر کی شام کو ہوا—فوٹو: انسٹاگرام
نک یانکا کی شادی کی تقریبات کا آغاز 30 نومبر کی شام کو ہوا—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا کی شادی کے لیے لاکھوں مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں اور اب مداحوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جودھپور کے تاریخی ہوٹل امید بھگوان پیلس کو تو ان کی شادی سے ایک دن قبل ہی دلہن کی طرح سجادیا گیا تھا، جب کہ مہمان 30 نومبر کو ہی جودھپور پہنچا شروع ہوگئے تھے۔

ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز 30 نومبر کی شام کو ہوگیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 30 نومبر کو نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی شادی کے لیے سنگیت کا پروگرام منعقد کیا گیا۔

جوڑا اپنی شادی کی تقریبات کے لیے 30 نومبر کو جودھپور پہنچا—فوٹو: انسٹاگرام
جوڑا اپنی شادی کی تقریبات کے لیے 30 نومبر کو جودھپور پہنچا—فوٹو: انسٹاگرام

اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والی ٹیم کے ایک رکن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ وہ گزشتہ 8 سال سے اہم شخصیات کی شادیوں کی کوریج کرتے آ رہے ہیں، تاہم انہوں نے آج تک اس جیسا سنگیت پروگرام نہیں دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی شادی کے لیے ہوٹل کو سجا دیا گیا

نک جونس اور پریانکا کی شادی کی کوریج کرنے والی ٹیم کے رکن نے پریانکا کا نام لیے بغیر ان کے سنگیت کے پروگرام کی تعریف کی۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی شادی میں شرکت کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ یکم دسمبر کو بھی جاری رہا اور بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی اپنی بیٹے، بیٹے اور داماد کے ساتھ جودھپور پہنچے۔

دوسری جانب ڈی این اے انڈیا نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی شادی کے سنگیت کی تقریب 4 گھنٹے تک جاری رہی، جس میں پگی چوپس خود بھی ڈانس کرتی نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا سے شادی کے لیے نک جونس کی بھارت آمد

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پریانکا چوپڑا نے سنگیت کی محفل میں گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور انہوں نے بولی وڈ گانوں سمیت پنجابی اور خالصتا راجستھانی گانوں پر بھی رقص کیا۔

View this post on Instagram

The Jodhpur Crew #twftravels #theweddingfilmer

A post shared by Vishal Punjabi (@theweddingfilmer) on

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگرچہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا کو کرکٹ سے اتنی زیادہ دلچسپی نہیں، تاہم یکم دسمبر کو ایک کرکٹ میچ کا بھی انعقاد ہوگا، جس میں دونوں خاندانوں کا مقابلہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سنگیت کے پروگرام میں جہاں خود پریانکا چوپڑا رقص کرتی دکھائی دیں، وہیں ان کی کزن پرینیتی چوپڑا بھی ڈانس کرتی نظر آئیں۔

تاہم پریانکا چوپڑا کے سنگیت کی تصاویر اور ویڈیوز تاحال سامنے نہیں آ سکیں، یہ پہلے ہی کہا جا رہا تھا کہ ان کی شادی میں کسی کو موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی اور جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر کو فروخت کرنے کے حوالے سے ایک عالمی میگزین سے معاہدہ کر رکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024