• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کراچی: کرپشن کیس میں ایس ایس پی رائے اعجاز گرفتار

شائع December 1, 2018
رائے اعجاز — فوٹو: امتیاز علی
رائے اعجاز — فوٹو: امتیاز علی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق ڈی پی او گجرات ایس ایس پی رائے اعجاز کو کرپشن کے الزامات پر کراچی سے گرفتار کر لیا۔

نیب ترجمان کے مطابق بیورو نے رائے اعجاز کو کراچی کی شاہراہ فیصل سے گرفتار کیا۔

وہ ڈی پی او گجرات کے علاوہ نواب شاہ میں بطور ایس ایس پی بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ رائے اعجاز پر گجرات میں تعیناتی کے دوران 70 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔

نیب لاہور نے ان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر رکھے تھے جس کے بعد ان کی کراچی سے گرفتاری عمل میں آئی۔

کیس میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Rizwan Dec 01, 2018 09:20am
افسر شاہی ہی سب سے بڑی کرپشن کی جڑ ہے۔ مگر ان میں اتنا اتحاد ہے کہ آج تک اکا دکا افسر ہی قانون کے شکنجہ میں آیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024