• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پریانکا چوپڑا کی شادی کے لیے ہوٹل کو سجا دیا گیا

شائع November 30, 2018
پریانکا چوپڑا ہونے والے شوہر سے 11 سال بڑی ہیں—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
پریانکا چوپڑا ہونے والے شوہر سے 11 سال بڑی ہیں—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا کی شادی کی تقریبات شروع ہونے میں 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، جب کہ انتطامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

گزشتہ 2 برس میں پریانکا چوپڑا وہ پہلی بولی وڈ اداکارہ ہوں گی، جو اپنے ہی ملک میں شادی کریں گی۔

ان سے گزشتہ برس دسمبر میں اداکارہ انوشکا شرما نے کرکٹر ویرات کوہلی سے یورپی ملک اٹلی میں شادی کی تھی۔

اسی طرح رواں برس مئی میں اداکارہ سونم کپور نے بھی اٹلی میں ہی شادی کی تھی۔

انوشکا اور سونم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دپیکا پڈوکون نے بھی رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں شادی کی تھی، تاہم ان سب نے بھارت میں شادی کی دعوتوں کا اہتمام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا سے شادی کے لیے نک جونس کی بھارت آمد

اگرچہ پریانکا چوپڑا نے شادی کے لیے دیسی کے بجائے ولایتی دولہا پسند کیا، تاہم انہوں نے شادی کے لیے ولایت کے بجائے دیس کو اہمیت دی۔

شادی تاریخی امید بھگوان پیلس ہوٹل میں ہوگی—فائل فوٹو: ٹریول ٹرائی اینگل
شادی تاریخی امید بھگوان پیلس ہوٹل میں ہوگی—فائل فوٹو: ٹریول ٹرائی اینگل

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے معروف ہوٹل امید بھگوان پیلس میں ہوگی۔

سلمان خان کی بہن ارپیتا خان بھی شادی کے لیے جودھپور پہنچیں—فوٹو: این ڈی ٹی وی
سلمان خان کی بہن ارپیتا خان بھی شادی کے لیے جودھپور پہنچیں—فوٹو: این ڈی ٹی وی

رپورٹ کے مطابق شادی میں شرکت کے لیے مختلف بولی وڈ شخصیات جودھپور پہنچنا شروع ہوگئی ہیں اور کئی شخصیات کو ایئرپورٹ پر اترتے ہوئے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا اور نک جونس کو شادی کا لائسنس مل گیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی میں شرکت کے لیے نک جونس کے خاندان کے افراد بھی بھارت پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور دولہا کے بھائی کی بھی جودھپور آمد ہو چکی ہے۔

اداکارہ کے قریبی رشتہ دار بھی جودھپور پہنچے—فوٹو: این ڈی ٹی وی
اداکارہ کے قریبی رشتہ دار بھی جودھپور پہنچے—فوٹو: این ڈی ٹی وی

نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز باقاعدہ طور یکم دسمبر کو ہونے کا امکان ہے، تاہم 30 نومبر اور یکم دسمبر کی درمیانی شب جودھپور میں ایک خصوصی پارٹی منعقد کیے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔

اداکارہ کی قریبی دوست بھی جودھپور پہنچیں—فوٹو: این ڈی ٹی وی
اداکارہ کی قریبی دوست بھی جودھپور پہنچیں—فوٹو: این ڈی ٹی وی

اطلاعات ہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی ان کی شادی میں شرکت کے لیے پہنچیں گے، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

امریکی مہمان بھی جودھپور پہنچے—فوٹو: این ڈی ٹی وی
امریکی مہمان بھی جودھپور پہنچے—فوٹو: این ڈی ٹی وی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024