• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
شائع December 1, 2018 اپ ڈیٹ December 29, 2018

ویسے تو رواں سال کئی پاکستانی اداکار اپنے کام کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر مداحوں میں خوب مقبول رہے، تاہم کچھ ایسے اسٹارز بھی تھے جن کی مقبولیت ساتھی اداکاروں کے مقابلے کچھ زیادہ رہی۔

اس سال اداکاروں نے فلموں، ڈراموں، اشتہاروں اور سوشل میڈیا پر شائقین کو محظوظ کیا، جبکہ اپنی ذاتی زندگی کے باعث بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

اگر رواں سال کے 2 بہترین پاکستانی اداکاروں کی بات کی جائے تو ذہن میں سب سے پہلے اداکار فہد مصطفیٰ اور فیروز خان کا نام سامنے آتا ہے۔

فہد مصطفیٰ

اس بات سے کون متفق نہیں ہوگا کہ فہد مصطفیٰ پاکستان کے بہترین اداکار ہیں، جنہیں بولی وڈ کی بھی کئی فلموں میں کام کی آفر موصول ہوچکی ہے تاہم انہوں نے پاکستانی فلموں سے منسلک رہنے کا ہی فیصلہ کیا۔

کئی کامیاب ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے والے فہد مصطفیٰ کی رواں سال دو فلمیں سامنے آئیں۔

پہلی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا، فلم میں فہد کی اداکاری کو خوب سراہا گیا، جبکہ یہ بھی ثابت ہوا کہ ان کا شمار پاکستان کے بہترین اداکاروں میں کیا جاتا ہے۔

ان کی دوسری فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ اس لیے زیادہ خاص رہی، کیوں کہ یہ فلم ویسے تو نامور اداکار ہمایوں سعید سے منسلک ہے، تاہم فہد مصطفیٰ نے پہلی مرتبہ اس ٹیم کا حصہ بن کر فلم کو اپنے نام کرالیا۔

اگر کہا جائے کہ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں کوئی اداکار سب سے زیادہ بہترین نظر آیا، جس کی اداکاری اور لکس دونوں شاندار رہے تو فہد مصطفیٰ کا نام لینا غلط نہیں ہوگا۔

انہوں نے فلم میں اپنے کام سے دیگر اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

فہد مصطفیٰ اپنے گیم شو جیتو پاکستان کی وجہ سے بھی شائقین میں مقبول رہتے ہیں، جبکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال ہیں، اس ہی لیے انہیں رواں سال کا بہترین اداکار قرار دیا جارہا ہے۔

فیروز خان

فیروز خان کا ڈرامہ ’خانی‘ ویسے تو گزشتہ سال شروع ہوا تاہم رواں سال ڈرامے کے ختم ہوتے ہی اداکار فیروز خان نے یہ ثابت کردیا کہ وہ پاکستان میں کسی اور اداکار سے پیچھے نہیں، بلکہ وہ صرف ایک شاندار اداکار ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر شائقین کے درمیان خاصے مقبول ہیں۔

فیروز خان کا ڈرامہ خانی میں ان کا منفی کردار رہا، پھر بھی وہ اپنے انداز اور بہترین کام سے سب کے درمیان ہیرو بن گئے۔

اس کے علاوہ ان کا ڈرامہ ’ڈینو کی دلہنیا‘ بھی مداحوں میں کافی پسند کیا گیا۔

فیروز خان اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی رواں سال خوب مقبول رہے، ان کی رواں سال مارچ میں شادی ہوئی، جس کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔


اداکاروں کے علاوہ اگر اداکاراؤں کی بات کی جائے تو اس سال ماہرہ خان اور سجل علی مقبول ترین پاکستانی اداکاراؤں میں سرفہرست رہیں۔

ماہرہ خان

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان وہ پہلی اداکارہ ہیں، جنہیں مقبول میک اپ برینڈ لوریل کی سفیر مقرر کیا گیا۔

ماہرہ خان نے لوریل کی سفیر ہونے کے طور پر رواں سال فلمی میلے کانز کے ریڈ کارپٹ پر بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

اس کے علاوہ وہ مداحوں کے درمیان اپنے سوشل میڈیا پر فعال رہنے کی وجہ سے بھی کافی مقبول ہوئیں۔

ٹوئٹر پر کئی اہم مسائل پر اپنی رائے دینے سے بھی ماہرہ خان نے گریز نہیں کیا۔

جبکہ انہوں نے امریکا میں موجود فیس بک کے ہیڈ کارٹر کا بھی دورہ کیا۔

ویسے تو رواں سال ان کی کوئی فلم اور ڈرامہ سامنے نہیں آیا، البتہ ماہرہ خان کئی اشتہارات کا بھی حصہ بنیں۔

سجل علی

اداکارہ سجل علی بھی رواں سال کسی پروجیکٹ کے ساتھ سامنے نہیں آئیں، تاہم ان کا جلد ریلیز ہونے والا ڈرامہ ’آنگن‘ ابھی سے مداحوں میں کافی مقبول ہے۔

اس ڈرامے کے ٹیزرز شائقین میں کافی پسند کیے جارہے ہیں۔

سجل علی نے گزشتہ سال ریلیز ہوئے اپنے پروجیکٹس یقین کا سفر اور او رنگریزا کیلئے رواں سال کئی ایوارڈز حاصل کیے۔

ان کا شمار کئی سالوں سے پاکستان کی سب سے بہترین اداکاراؤں میں کیا جارہا ہے، جو ایک کے بعد ایک پروجیکٹ کے ساتھ مداحوں کے ساتھ ساتھ ہدایت کاروں کی پسندیدہ بنتی جارہی ہیں۔


آپ اس فہرست سے کتنے متفق ہیں؟ ہمیں کمنٹس میں بتائیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

bushra Dec 01, 2018 05:03pm
Agree