• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیا کرینہ اور پریانکا ایک ساتھ کافی ود کرن میں آرہی ہیں؟

شائع November 28, 2018
فوٹو/ اسکرین شاٹ
فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور کرینہ کپور خان کو ایک دوسرے کی حریف اداکارہ مانا جاتا ہے۔

یہ دونوں ایک دوسرے کے خلاف کئی مرتبہ خوب بیان بازی بھی کرچکی ہیں۔

تاہم اب رپورٹس ہیں کہ یہ دونوں اداکارائیں ماضی بھلا کر مقبول بھارتی شو کافی ود کرن میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

شو سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ پریانکا چوپڑا اور کرینہ کپور دونوں نے کافی ود کرن کے سیزن 6 میں ایک ساتھ آنے کی حامی دے دی ہے۔

تاہم پریانکا اس وقت اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس لیے وہ اس قسط کی شوٹنگ دسمبر کے دوسری ہفتے میں کریں گی، جبکہ کرینہ نے بھی ان تاریخوں میں شو کی شوٹنگ کی حامی دے دی ہے۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور خان اور پریانکا چوپڑا نے ایک ساتھ 2004 کی فلم ’اعتراض‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

اس کے بعد سے ان دونوں کے درمیان جھگڑوں کا آغاز ہوگیا تھا۔

کرینہ کپور نے کافی ود کرن شو کے ایک سیزن کے دوران پریانکا کے انگریزی میں بات کرنے کے انداز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد پریانکا نے کرینہ کو اس ہی شو کی ایک قسط کے دوران منہ توڑ جواب دیا تھا۔

یہ دونوں اداکارائیں شاہد کپور کی سابق گرل فرینڈز بھی رہ چکی ہیں اور ان کے درمیان جھگڑوں کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔

کرینہ کپور خان پریانکا چوپڑا کے نیشنل ایوارڈ جیتنے پر بھی تنقید کرچکی ہیں، تاہم گزشتہ سال اس ہی شو پر کرینہ نے پریانکا کے ہولی وڈ میں کیے کام کو خوب سراہا جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پریانکا واحد اداکارہ ہیں جو دنیا بھر میں بھارت کا نام روشن کررہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024