• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بچوں کے کمرے سجانے کے 7 جدید اور دیدہ زیب اسٹائل

شائع February 1, 2019

بچوں کے کمرے ہمیشہ نہایت ہی پُرلطف ہوتے ہیں کیونکہ والدین ان کمروں کا استعمال اپنے بچپن کی خواہشیں پوری کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مگر والدین چونکہ آخرکار والدین ہوتے ہیں، اس لیے وہ مکمل طور پر یہ بھول نہیں سکتے کہ انہیں اپنے بچوں کو مصروف بھی رکھنا ہوتا ہے۔ چنانچہ جب آپ ایسے زبردست ڈیکوریشن آئیڈیاز دیکھیں جو تخلیقی ہونے کے ساتھ ساتھ مزیدار اور بچوں کو کام میں مصروف رکھنے لائق بھی بنائیں تو انہیں فوراً اپنا لیں۔

یہاں پر وہ 7 پسندیدہ ڈیزائنز دیے جا رہے ہیں جو نہ صرف دکھنے میں اچھے ہیں بلکہ بچوں کے لیے کھیل و تفریح کا سامان بھی بنتے ہیں۔

پراجیکٹ نرسری نے ہیری پوٹر کے تھیم والے اس کمرے کا ڈیزائن شیئر کیا ہے جس میں دھنک کی صورت میں ایکریلک کا ایک بک شیلف دیا گیا ہے جس میں آپ اپنی پسندیدہ کتابیں سجا سکتے ہیں۔ یہ رنگ سیاہ پینٹ والی دیوار پر نہایت زبردست لگتے ہیں۔ یہ ایک آسان سا حل ہے جو آپ کو چیزیں اسٹور کرنے کی جگہ بھی فراہم کرتا ہے اور ایک اچھی ڈیکوریشن بھی ہے۔

اوہ ہیپی ڈے نامی ویب سائٹ نے آپ کے بجٹ پر بھاری نہ پڑنے والا یہ ڈیزائن پیش کیا ہے جو بچوں کے لیے ایک آرٹ سرگرمی بھی ہے اور ساتھ ساتھ ڈیکوریشن بھی۔ دیواروں پر مختلف رنگوں سے سجائے گئے کٹ پیس درحقیقت کارڈ بورڈ ہیں۔ جب آپ اپنا پسندیدہ ڈیزائن منتخب کرچکیں تو اسے دیوار کے ساتھ اسکاچ ٹیپ کے ساتھ چپکا دیں۔ یہ مزیدار بھی ہے، جیومیٹرک بھی اور حیران کن بھی۔

کمرے کی سجاوٹ کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی سرگرمی کے لیے بھی یہ دیوار بہت زبردست رہے گی۔ اس کے ساتھ کمرہ نہایت زبردست اور ڈرامائی لگتا ہے اور اس دوران یہ دیوار آپ کے بچوں کو تھکا دینے کے لیے بھی مددگار رہے گی۔

کارنیٹ پیریسیئنز کی جانب سے پیش کردہ یہ ڈیزائن ایسا ہے جو گھر پر بنایا جا سکتا ہے اور کپڑوں کی الماری کا کام بھی دے سکتا ہے۔ پلائی وڈ پر رنگ کرکے بنائے گئے اس کیکٹس میں جیکٹس اور بیگز لٹکانے کے لیے کھونٹیاں بھی شامل کی جاسکتی ہیں۔ کیکٹس بذاتِ خود نہایت دیدہ زیب ہے بڑے بصری اثر کے لیے اس کا سائز بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔

دیواروں کو اس سے زیادہ بہتر نہیں بنایا جاسکتا۔ یہ کمرہ پڑھنے کے لیے بھی ایک بہترین کمرہ ہے اور کیبنٹس اور الماریاں اسے چیزیں ترتیب سے رکھنے کے لیے بھی موزوں بناتا ہے۔

اس کمرے میں چاک بورڈ کی دیوار کی تعریف میں اب کیا کہا جاسکتا ہے۔ زمرد جیسا یہ سبز رنگ دیدہ زیب ہے اور ایک مرتبہ جب آپ کا بچہ چاک کا استعمال کرنے جتنا ہوجائے تو سوچیں کہ اس پر کتنے گھنٹوں تک مزہ کیا جاسکتا ہے۔

ہینری میٹیز کی کسی نقاشی کی طرح نظر آنے والا یہ ڈیزائن جو سب سے پہلے پوپی ٹاک پر نظر آیا تھا، اسے آرٹسٹ لیاہ بارتھولومیو نے تیار کیا تھا۔ اس میں اسٹوریج یا سرگرمیوں کی کوئی اضافی خصوصیت نہیں ہے مگر ہم اسے اس لیے بھی شیر کر رہے ہیں کیونکہ یہ آنکھوں کے لیے بہت دیدہ زیب ہے۔ آپ اسے مقناطیسی پینٹ کرسکتے ہیں جس سے اس میں اضافی خوبی پیدا ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024