• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

وفاق اور سندھ پانی بحران سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے پر متفق

شائع November 26, 2018
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ (دائیں) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا (بائیں) سے ملاقات کر رہے ہیں — فوٹو، ڈان نیوز
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ (دائیں) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا (بائیں) سے ملاقات کر رہے ہیں — فوٹو، ڈان نیوز

کراچی: وفاق اور سندھ حکومت صوبے میں پانی کا تنازع حل کرنے کے لیے ایک ٹاس فورس بنانے پر متفق ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیرِ فیصل واوڈا نے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور کراچی کو پانی فراہم کرنے والے کے فور منصوبے میں وفاقی حکومت کی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت صوبائی معاملات میں مداخلت کی پالیسی نہیں چاہتی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹاسک فورس کی سربراہی وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کریں گے جبکہ اس میں آئی جی سندھ پولیس، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ اور وہ خود بھی شامل ہوں گے۔

مزید دیکھیں: فیصل واوڈا پانی کا تنازع حل کرنے میدان میں آگئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی چوری روکنے کے الزام کی حقیقت جاننے کے لیے پیٹرولنگ کا نظام لانا چاہتے ہیں۔

میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ وہ گورنر سندھ عمران اسمٰعیل سے ملاقات کریں گے اور آج ہونے والی ملاقات کے بارے میں انہیں آگاہ کریں گے۔

سندھ کے وزیربلدیات سعیدغنی نے فیصل واوڈا کی مرادعلی شاہ سے ملاقات کو مثبت قراردیا۔

میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دونوں عہدیداران کے درمیان کے فور منصوبے پر بات چیت ہوئی جبکہ کئی تجاویز پر بھی اتفاق کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں پانی وبجلی کے بحران کاذمہ دار وفاق ہے:مرادعلی شاہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل اس کے فور منصوبے میں صوبائی حکومت کو توقع ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے نصف اخراجات کروانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

صوبائی وزیربلدیات نے کراچی سے غیرقانونی ہائیڈرینٹس کے خاتمے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کوئی ہائیڈرینٹ رینجرز نہیں چلا رہی۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پانی چوری میں جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اگر وفاقی وزیر خود ان کے خلاف کارروائی کریں گے تو سندھ حکومت ان کا ساتھ دے گی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024