• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

الرجی کیا ہے اور اسے کیسے روکا جائے؟

شائع February 2, 2019

سردیوں میں ٹھنڈ لگنا عام بات ہے اور اس سے پہلے کہ آپ ٹھنڈ کے لیے کوئی دوائی کھائیں، آپ شاید اس پر سوچنا چاہیں کہ آپ کی بہتی ناک، گلے کی خراش اور بھرائی ہوئی آنکھیں سردیوں کی الرجی کی وجہ سے ہوسکتی ہیں۔ ویسے تو بہار اور خزاں کے موسم میں اکثر پولن الرجی کے شکار لوگوں میں الرجی کی شکایات بڑھ جاتی ہیں مگر دیگر الرجیوں کے شکار افراد کو سردیوں میں مزید پریشان کن علامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

عمومی طور پر الرجی کا سبب بننے والی چیزیں

سردیوں کے موسم میں پالتو جانوروں، نم سطحوں پر بننے والی پھپھوندی اور مٹی کے کیڑوں سمیت کئی چیزیں الرجی کا سبب بن سکتی ہیں۔ سردیوں کے موسم میں لوگ اور پالتو جانور گھر کے اندر پہلے سے زیادہ رہنے لگتے ہیں جس سے گھر میں جانوروں کے بالوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ہیٹر چلانے سے پھپھوندی وینٹس میں گردش کرسکتی ہے۔ مٹی کے کیڑوں میں بھی اس موسم میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

سال بھر یا موسمی

آپ کو کس طرح کی الرجیز کا سامنا رہتا ہے، اس کی بنا پر آپ سال بھر ان کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ یہ بہت ہی عام ہے کہ کسی شخص کو گھر کے اندر اور باہر دونوں ہی طرح کے ماحول سے الرجی ہوسکتی ہے۔ اگر آپ سردیوں کی الرجی کا شکار ہوتے ہیں تو آپ کو ایک سال کے بعد دوسرے سال میں ایک مخصوص رجحان نظر آنا چاہیے۔ سردیوں کی الرجیز کا دورانیہ ہر شخص کے لیے مختلف ہوسکتا ہے کیونکہ کچھ جگہوں پر سردیوں کا موسم زیادہ طویل ہوتا ہے۔

علامات

ٹھنڈ لگنے اور سردیوں کی الرجیز کی علامات کے درمیان مماثلت کی وجہ سے ان کے درمیان فرق بتانا مشکل ہوسکتا ہے۔ دونوں ہی کی وجہ سے تھکاوٹ، سر درد اور بند سینے کی شکایت ہوسکتی ہے۔

جب آپ کو ٹھنڈ لگ جائے تو علامات اکثر انفرادی طور پر سامنے آتی ہے۔ سردیوں کی الرجیز میں اکثر ایک سے زائد علامات مجتمع ہوتی ہیں جن سے آپ کی بے آرامی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ دورانیے سے بھی آپ کو یہ جاننے میں مدد مل سکتی ہے کہ آیا آپ کو ٹھنڈ لگ گئی ہے یا پھر الرجی نے آپ کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ ٹھنڈ کی علامات ایک ہفتے سے 10 دن تک رہتی ہیں۔ الرجیز تب تک رہ سکتی ہیں جب تک کہ الرجی پیدا کرنے والی چیز سے آپ تعلق میں رہیں۔ بخار اکثر الرجی کے بجائے ٹھنڈ کی وجہ سے ہوتا ہے۔

احتیاط و علاج

اگر آپ کو الرجی کی شدید علامات کا سامنا ہو تو آپ کو ان سے نجات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ آپ ہفتے میں ایک بار گھر میں ویکیوم کلیننگ کی مدد سے پالتو جانوروں کے بال صاف کر سکتے ہیں۔ بہترین نتائج کے لیے ہیپا فلٹر والا ویکیوم کلینر استعمال کریں۔ اپنے بستروں، بشمول ان اسٹف شدہ کھلونوں کو باقاعدگی سے دھوئیں جن کے ساتھ آپ کے بچے سوتے ہیں تاکہ مٹی کے کیڑوں سے نمٹا جا سکے۔ ہوا کو صاف کرنے کے لیے ایک اچھے ایئر پیوریفائر سے مدد لیں۔ گھر کے اندر موجود اصلی پودوں کو نقلی پودوں سے بدل دیں کیونکہ سڑتے ہوئے پتے پھپھوندی کو جنم دے سکتے ہیں۔

عمومی غلط فہمی

اگر آپ الرجیز کا شکار ہیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ یہ سوچیں کہ آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہے۔ یہ ایک عمومی غلط فہمی ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرِ الرجی ڈاکٹر اسٹیفن کینفیلڈ کے مطابق درحقیقت الرجیز اس بات کا اشارہ ہیں کہ آپ کا جسم خود کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کر رہا ہے۔ جب آپ کا جسم الرجی کا سبب بننے والی کسی چیز کے تعلق میں آتا ہے تو یہ اس چیز سے چھٹکارہ پانے کے لیے ہسٹامائن خارج کرتا ہے۔ پریشان کرنے والی علامات مثلاً آنکھوں میں پانی آنا اور نام بہنا وغیرہ درحقیقت آپ کے جسم کے لیے الرجی پیدا کرنے والے عناصر سے چھٹکارہ پانے کا ایک طریقہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024