• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

3 ہزار سال قدیم خاتون کی حنوط شدہ لاش دریافت

شائع November 25, 2018
فوٹو: دی گارجین
فوٹو: دی گارجین
فوٹو: دی گارجین
فوٹو: دی گارجین
فوٹو: دی گارجین
فوٹو: دی گارجین

مصر کے جنوبی علاقے لیکسور میں مقبرے سے 3 ہزار برس پرانی خاتون کی حنوط شدہ لاش دریافت ہوئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی ماہرین نے دریائے نیل کے مغربی کنارے سے 2 پتھر کے تابوت دریافت کیے گئے جس میں سے ایک کو گزشتہ ماہ کھول دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اہرامِ مصر سے متعلق پیچیدہ ترین سوال کا جواب مل گیا

باقی ماندہ ایک تابوت کو کھولا گیا تو اس میں سے خاتون کی حنوط 3 ہزار سال قدیم لاش برآمد ہوئی۔

وزیر برائے آثار قدیمہ خالد العنانی کا کہنا تھا کہ محکمے کی جانب سے جاری ایک مشن کے دوران مقبرے دریافت ہوئے جس کا آغاز اپریل میں کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دریافت ہونے والے مقبروں میں سے 3 کو بلیوں اور ایک مقبرہ مجسمے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

مزیدپڑھیں: پاکستان میں فروغ پاتی مقامی سیاحت

وزیر برائے آثار قدیمہ خالد العنانی کا کہنا تھا کہ ایک تابوت تقریباً 17 وی اور دوسرا 18 وی صدی پرانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں تابوت میں حنوت شدہ لاشیں برآمد ہوئی۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں مصر کے جنوبی علاقے سقارہ کے قریب مقبروں سے 6 ہزار برس پرانی درجنوں بلیوں اور بھنوروں کی حنوط شدہ لاشیں دریافت ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: گیزہ کے عظیم ہرم کا ایک اور اسرار سامنے آگیا

وزیر برائے آثار قدیمہ خالد العنانی کا کہنا تھا کہ محکمے کی جانب سے جاری ایک مشن کے دوران مقبرے دریافت ہوئے جس کا آغاز اپریل میں کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دریافت ہونے والے مقبروں میں سے 3 کو بلیوں اور ایک مقبرہ مجسمے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024