• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’اپنے پورے کیریئر میں آج تک ایک بھی فلم کا اسکرپٹ نہیں پڑھا‘

شائع November 24, 2018
سنی اپنے کیریئر میں کئی کامیاب فلموں کا حصہ بن چکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
سنی اپنے کیریئر میں کئی کامیاب فلموں کا حصہ بن چکے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار سنی دیول اپنے کیریئر کے 35 سالوں میں کئی بلاک بسٹر فلمیں دے چکے ہیں، تاہم ان کا فلموں کا انتخاب کرنے کا انداز باقی اداکاروں سے خاصہ مختلف ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سنی دیول کا ماننا ہے کہ وہ ایک ایسے اداکار ہیں جو کسی فلم کے اسکرپٹ کو پڑھنے سے زیادہ اسے لکھنے والے سے کہانی کو سننا پسند کرتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں زیادہ سوچتا نہیں ہوں، ایک خیال سنا، اس کے بارے میں سوچا، اگر اچھا ہوا اور مجھے پسند آیا تو بس کرلیا، میں پھر اس کی تفصیلات میں نہیں جاتا، اب شاید آپ کو ایسا کرنا پڑتا ہے، لیکن پہلے کے دور میں فلم سازی خاصی مختلف تھی، میں نے کبھی اپنی فلموں کے اسکرپٹس نہیں پڑھے، میں صرف ہدایت کار سے اس کے خیال کو سنتا ہوں اور فلم کرلیتا ہوں، میں ہمیشہ کہانی لکھنے والے سے سمجھتا ہوں، کیوں کہ آخر میں وہی اسکرین پر نظر آتا ہے‘۔

یاد رہے کہ سنی دیول نے 1983 میں فلم ’بےتاب‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا، جس کے بعد سے وہ کئی بہترین فلموں کا حصہ بن چکے ہیں، جن میں ’گھایل‘، ’دامنی‘، ’غدر ایک پریم کتھا‘ اور ’ڈر‘ شامل ہیں۔

ویسے تو فلموں کے اسکرپٹس پڑھے بغیر ان میں کام کرنا کسی بڑے خطرے سے کم نہیں، تاہم سنی دیول اس ہی طرح اپنے کیریئر کو آگے لے کر بڑھنے چاہتے ہیں۔

سنی دیول نے کہا کہ ’میں اسے کوئی جوا نہیں سمجھتا، میں ایسا کرتا ہوں، کیوں کہ مجھے ایسا کرنا پسند ہے‘۔

62 سالہ سنی دیول اس وقت اپنی فلم ’بھئیا جی سپرہٹ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو 23 نومبر کو سینما گھروں میں پیش کی گئی۔

اس فلم میں سنی دیول کے ہمراہ پریتی زنٹا اور ارشد وارثی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024