• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

آئی سی سی نے ورلڈ ٹی20 کا نام تبدیل کردیا

شائع November 23, 2018 اپ ڈیٹ November 27, 2018
مردوں اور خواتین کے ٹی20 ورلڈ کپ کا انعقاد 2020 میں آسٹریلیا میں ہو گا— فائل فوٹو
مردوں اور خواتین کے ٹی20 ورلڈ کپ کا انعقاد 2020 میں آسٹریلیا میں ہو گا— فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ورلڈ ٹی20 کا نام تبدیل کرتے ہوئے 2020 میں ہونے والے ایونٹ کے لیے نئے نام کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان میں کہا گیا کہ ایونٹ کے نام کی تبدیلی کو ناصرف کھیل کو عالمی سطح پر مشہور کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا بلکہ ساتھ ساتھ کھیل کے اس فارمیٹ کو دیگر دونوں فارمیٹ کی طرح مقام دلانے اور بہتر بنانے کی کوشش بھی کی جائے گی۔

آسٹریلیا میں شیڈول 2020 کے ایونٹ کا نام آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ اور آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ ہو گا۔

آئی سی سی بورڈ پہلے ہی اس بات کی منظوری دے چکا ہے کہ تمام ممبرز کے درمیان ہونے والے میچز ٹی20 انٹرنیشنل تصور کیے جائیں گے جس کے بعد ایونٹ تک کوالیفائی کرنے کے لیے ریجنل ایونٹس کا اعلان کیا گیا تاکہ تمام 104 اراکین کو ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے اور اسے جیتنے کا موقع مل سکے۔

نام کی تبدیلی کا مقصد انٹرنیشنل کرکٹ کیلنڈر میں اس ایونٹ کو اہمیت دینا اور تمام فارمیٹس کی یکساں اہمیت برقرار رکھنا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے نام کی تبدیلی کے اس اقدام کی جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیو پلیسی نے کھل کر حمایت کی ہے جو پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ 2020 کا ایونٹ ان کے کیریئر کا آخری ایونٹ ہو گا۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے کپتان سرفراز احمد، بھارت کے قائد ویرات کوہلی، آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ اور بھارتی ویمنز ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے بھی آئی سی سی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024