• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

نئے آئی فونز کی فروخت میں کمی سے پریشان ایپل کا نیا منصوبہ

شائع November 23, 2018
آئی فون ایکس — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون ایکس — فوٹو بشکریہ ایپل

ایسا لگتا ہے کہ ایپل کو اپنے آئی فونز کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ کرنے پر نقصان کا سامان کرنا پڑا ہے جب ہی اس نے متروک قرار دیئے جانے والے آئی فون ایکس کی پروڈکشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کچھ دن پہلے یہ رپورٹ سامنے آئی تھی رواں سال ستمبر میں متعارف کرائے جانے والے آئی فون ایکس آر، آئی فون ایکس ایس اور آئی فون ایکس ایس میکس توقعات کے مطابق فروخت نہیں ہورہے تو کمپنی نے تمام نئے فونز کی پروڈکشن کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں : آئی فون کا عہد ختم ہونے کے قریب؟

اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ایپل نے آئی فون ایکس کی پروڈکشن دوبارہ شروع کردی ہے حالانکہ ستمبر میں کمپنی نے اس فون کو متروک قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔

یہ نیا فیصلہ ممکنہ طور پر سام سنگ سے کیے گئے معاہدے کا حصہ ہے جس کے تحت ایپل کو ایک مخصوص تعداد میں او ایل ای ڈی ڈسپلے پینل جنوبی کورین کمپنی سے خریدنے ہیں۔

اور نئے آئی فونز کی پروڈکشن میں کٹوتی کے بعد ان او ایل ای ڈی پینلز کو استعمال کرنا بھی ضروری ہے، جس کے لیے آئی فون ایکس کا سہارا لیا جارہا ہے۔

ایپل کے اینالسٹ منگ چی کیو کے مطابق کمپنی کو آئی فون ایکس آر کی طلب میں غیرمتوقع کمی سے دھچکا لگا ہے کیونکہ صارفین کا خیال تھا کہ اس ڈیوائس کی قیمت زیادہ کم ہوگی کیونکہ اس کے بیک پر ایک ہی کیمرہ دیا جارہا ہے، تاہم ایسا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگے ترین آئی فون ایکس ایس میکس کی اصل لاگت کیا ہے؟

دوسری جانب وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے مختلف مارکیٹس جیسے جاپان میں آئی فون ایکس آر کی قیمتوں میں کمی کی جاسکتی ہے۔

اس مقصد کے لیے ایپل کی جانب سے جاپان میں موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کو سبسڈیز دی جائے گی تاکہ آئی فون ایکس آر کی فروخت کو بڑھایا جاسکے۔

اس فون کی قیمت میں کمی آئندہ ہفتے سے متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024