• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بولی وڈ شخصیات پاکستانی گلوکار کے گانے کے مداح ہوگئے

شائع November 23, 2018
— فوٹو بشکریہ عاصم اظہر ٹوئٹر اکاؤنٹ
— فوٹو بشکریہ عاصم اظہر ٹوئٹر اکاؤنٹ

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے معروف بولی وڈ شخصیات کو نئے گانے سے اپنا مداح بنالیا ہے۔

گلوکار کا نیا گانا 'جو تو نہ ملا' رواں ہفتے ریلیز ہوا جس کی تعریف معروف بولی وڈ پروڈیوسر و ڈائریکٹر کرن جوہر نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے ان الفاظ میں کی ' بہت ہی خوبصورت گانا'۔

یہ گانا عاصم اظہر نے گانے کے ساتھ خود کمپوز بھی کیا جبکہ کنال ورما نے اسے تحریر کیا۔

اس کی ویڈیو کی ہدایات یاسر جسوال نے دیں جبکہ اس میں عاصم اظہر اور اقرا عزیز جلوہ گر ہوئے۔

کرن جوہر سے ہٹ کر معروف بولی وڈ موسیقار سلیم مرچنٹ نے بھی اس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ' کمپوزیشن، پروڈکشن اور عاصم اظہر کی آواز سب خوبصورت ہیں'۔

اسی طرح ایک اور میوزک ڈائریکٹر، گلوکار امل ملک نے بھی گانے کو سراہا۔

گلوکار نے جمعے کو اپنی ایک ٹوئیٹ یہ بھی بتایا کہ ان کا گانا پاکستان میں یوٹیوب پر نمبرون ٹرینڈ ہورہا ہے۔

بدھ کو ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے گانے کی میوزک ویڈیو ایک دن میں سب سے زیادہ ویووز والی ویڈیو بن چکی ہے جو کہ پاکستان اور بھارت دونوں جگہ گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ پر ٹرینڈ ہورہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024