• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:34pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:39pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:34pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:39pm

کراچی میں چینی قونصل خانے پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

شائع November 23, 2018

کراچی کے علاقے کلفٹن میں قائم چینی قونصل خانے میں 3 مسلح حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

چینی قونصل خانے پر آج صبح دہشت گردوں نے 9 بج کر 30 منٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

اس واقع میں 2 نامعلوم افراد جاں بحق اور ایک سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور مارے گئے۔

رپورٹس کے مطابق چینی قونصل خانے کے قریب حملہ آوروں نے سیکیورٹی گارڈز پر فائرنگ کی تھی اور عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کی گئی تھی۔

بی ڈی ایس کا اہلکار چینی قونصل خانے کے باہر موجود سامان کی تلاشی لے رہا ہے —فوٹو/ اے پی
بی ڈی ایس کا اہلکار چینی قونصل خانے کے باہر موجود سامان کی تلاشی لے رہا ہے —فوٹو/ اے پی