• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سوتیلے بیٹے اور بیٹی کی ماں نہیں بن سکتی، کرینہ کپور

شائع November 22, 2018
کرینہ کپور نے 2012 میں سیف علی خان سے شادی کی—فائل فوٹو: فیس بک
کرینہ کپور نے 2012 میں سیف علی خان سے شادی کی—فائل فوٹو: فیس بک

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بڑی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان اور اہلیہ کرینہ کپور کے درمیان اگرچہ تنازعات سامنے نہیں آئے، تاہم ان کی سامنے آنے والی خبروں سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں۔

کچھ دن قبل ہی سارہ علی خان نے جہاں اپنی سوتیلی والدہ کرینہ کپور کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سب سے زیادہ پروفیشنل اداکارہ قرار دیا تھا۔

وہیں انہوں نے کرینہ کپور جیسی اداکارہ بننے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

اس بیان کے بعد سارہ علی خان گزشتہ ہفتے اپنے والد سیف علی خان کے ساتھ کرن جوہر کے پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ کرینہ کپور کو ’ماں‘ نہیں کہ سکتیں۔

25 سالہ سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی 38 سالہ سوتیلی ماں کرینہ کپور کو ’آنٹی یا ماں’ کہیں گی تو انہیں برا لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان پیدائشی اداکارہ ہیں، کرینہ کپور

ساتھ ہی پروگرام میں سارہ علی خان نے اپنے والد کے سامنے ہی بتایا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اپنی سوتیلی ماں کرینہ کپور کے کزن رنبیر کپور سے شادی کرنا چاہیں گی۔

سوتیلا بیٹا 17 اور سوتیلی بیٹی کرینہ سے 13 سال کم عمر ہیں—فوٹو: فیس بک
سوتیلا بیٹا 17 اور سوتیلی بیٹی کرینہ سے 13 سال کم عمر ہیں—فوٹو: فیس بک

اس کے علاوہ سارہ علی خان نے یہ بھی کہا تھا کہ اگرچہ وہ شادی تو رنبیر کپور کے ساتھ کرنا چاہیں گی، تاہم وہ گہری دوستی نوجوان اداکار کارتک آریان سے کرنا چاہیں گی۔

سارہ علی خان کے ایسے بیانات کے بعد گزشتہ روز کرینہ کپور نے بھی خاموشی توڑی تھی اور کہا تھا کہ ان کے شوہر کی بڑی بیٹی پیدائشی اداکارہ ہیں۔

کرینہ کپور نے ممبئی میں فیشن شو کے بعد میڈیا سے بات کے دوران سارہ علی خان کی آنے والی فلم کے حوالے سے کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ اچھی فلم ہوگی۔

ساتھ ہی کرینہ کپور نے کہا تھا کہ سارہ علی خان کے والد اور والدہ امریتا سنگھ دونوں اداکار تھے، اس لیے وہ پیدائشی اداکار ہیں اور ان سے اچھی اداکاری کی توقع رکھی جانی چاہیے۔

مزید پڑھیں: سیف علی خان کی بیٹی رنبیر کپور کی دلہن بننے کی خواہاں

تاہم اب کرینہ کپور نے اپنی سوتیلی بیٹی سارہ علی خان اور ان کے چھوٹے بھائی اور سیف علی خان کے بڑے بیٹے 17 سالہ ابراہیم علی خان کے حوالے سے اہم بیان دے کر سب کو حیران کردیا۔

ابراہیم علی خان کی عمر 17 برس ہے—فوٹو: پنٹ ریسٹ
ابراہیم علی خان کی عمر 17 برس ہے—فوٹو: پنٹ ریسٹ

ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جہاں کرینہ کپور نے ریڈیو پر اپنا پروگرام شروع کرتے ہی بولی وڈ میں شروع ہونے والی ’می ٹو’ مہم پر بات کی اور اسے اچھا قرار دیا۔

وہیں اداکارہ نے ایک اور خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے سوتیلے بچوں کی ماں نہیں بن سکتیں۔

کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ چوں کہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان کی ماں امریتا سنگھ ایک بہت ہی اچھی والدہ ہیں، اس لیے وہ ان کی جگہ نہیں لے سکتیں، البتہ اپنے سوتیلے بچوں کی مشکل وقت میں مدد کر سکتی ہیں۔

کرینہ اور ان کی سوتیلی بیٹی کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے—فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی
کرینہ اور ان کی سوتیلی بیٹی کی عمر میں 13 سال کا فرق ہے—فائل فوٹو: این ڈی ٹی وی

تاہم بولی وڈ بیبو نے بتایا کہ انہیں تعجب ہوگا کہ اگر 25 سالہ سارہ علی خان اور 17 سالہ ابراہیم علی خان انہیں چھوٹی ماں کہ کر پکاریں۔

یہ بھی پڑھیں: کہا گیا شادی کے بعد مجھے کوئی کاسٹ نہیں کرے گا، کرینہ

کرینہ کپور نے انٹرویو میں واضح کیا کہ وہ سارہ علی اور ابراہیم علی خان کی اچھی دوست تو بن سکتی ہیں، تاہم ان کی ماں نہیں بن سکتیں۔

خیال رہے کہ سارہ علی اور ابراہیم علی اداکار سیف علی خان کے بڑے بچے اور ان کی پہلی بیوی اداکارہ امریتا سنگھ کے بچے ہیں۔ سیف علی خان اور امریتا سنگھ نے 1991 میں شادی کی جو 2004 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

سوتیلے بچوں کی ماں نہیں دوست بن سکتی ہیں، اداکارہ—فائل فوٹو: بولی وڈ رپورٹر
سوتیلے بچوں کی ماں نہیں دوست بن سکتی ہیں، اداکارہ—فائل فوٹو: بولی وڈ رپورٹر

ان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ’ آئندہ ماہ دسمبر میں ریلیز ہوگی، جب کہ بیٹے ابراہیم علی خان کے حوالے سے خبریں ہیں کہ وہ بھی جلد ہی فلم انڈسٹری کا حصہ بننے والے ہیں۔

سیف علی خان نے کرینہ کپور سے 2012 میں شادی کی اور 2016 میں ان کے ہاں بیٹا تیمور علی خان ہوا جو اس وقت 2 سال کا ہے۔

ابراہیم اور سارہ کی ماں اداکارہ امریتا سنگھ عمر میں سیف سے 12 سال بڑی تھیں—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے
ابراہیم اور سارہ کی ماں اداکارہ امریتا سنگھ عمر میں سیف سے 12 سال بڑی تھیں—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024