• KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:14pm Maghrib 5:50pm
  • LHR: Asr 3:28pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سیف علی خان عالیہ کے والد اور ’جوانی جانمن‘

شائع November 22, 2018 اپ ڈیٹ November 26, 2018
جوانی جانمن کی شوٹنگ آئندہ برس شروع کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: فلم فیئر
جوانی جانمن کی شوٹنگ آئندہ برس شروع کیے جانے کا امکان ہے—فوٹو: فلم فیئر

بولی وڈ فلموں میں یوں تو ہیروز زیادہ تر خود سے کم سے کم 20 سال چھوٹی اداکاراؤں کے ساتھ رومانس بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم فلمی پردے پر کامیاب اداکار فلموں میں کچھ منفرد کردار بھی ادا کرتے ہیں۔

جس طرح آنے والی فلم ’بھارت’ میں 65 سالہ اداکار جیکی شروف 52 سالہ سلمان خان کے والد بنیں گے۔

اور جس طرح آنے والی فلم ’ہندی میڈیم 2‘ میں عرفان خان اداکار سیف علی خان کی 25 سالہ بیٹی سارہ علی خان کے والد بنیں گے۔

اسی طرح آنے والی رومانٹک فیملی فلم ’جوانی جانمن‘ میں خود 48 سالہ سیف علی خان 21 سالہ عالیہ فرنیچر والا کے والد کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ سیف علی خان اپنی بیٹی کی ہم عمر اور ماضی کی مقبول اور بولڈ اداکارہ پوجا بیدی کی بیٹی 21 سالہ عالیہ فرنیچر والا کے والد کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

جوانی جانمن عالیہ کی پہلی فلم ہوگی—فوٹو: عالیہ فرنیچر والا انسٹاگرام
جوانی جانمن عالیہ کی پہلی فلم ہوگی—فوٹو: عالیہ فرنیچر والا انسٹاگرام

فلم فیئر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’جوانی جانمن’ میں سیف علی خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے اور عالیہ فرنیچر والا ان کی بیٹی کا کردار ادا کرتی نطر آئیں گی۔

فلم کی ٹیم نے دیگر کاسٹ کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی اس کی شوٹنگ اور اسے ریلیز کیے جانے کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

تاہم امکان ہے کہ ’جوانی جانمن’ کی شوٹنگ کا آغاز 2019 کی ابتدائی سہ ماہی میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سیف علی خان اپنی اصل عمر سے بھی کم عمر شخص کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

خبر سامنے آنے کے بعد عالیہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں—فوٹو: عالیہ فرنیچر والا انسٹاگرام
خبر سامنے آنے کے بعد عالیہ کی تصاویر وائرل ہوگئیں—فوٹو: عالیہ فرنیچر والا انسٹاگرام

تاہم وہ حقیقی زندگی کی طرح فلم میں بھی ایک نوجوان بیٹی کے والد کے روپ میں نظر آئیں گے۔

اداکار فلم میں ایک 40 سالہ شخص کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جو ادھیڑ عمر ہونے کے باوجود خود کو زائد العمر سمجھنے کو تیار نہیں ہوتے۔

فلم میں 40 سالہ شخص اور ان کی نوجوان بیٹے کے رشتے سمیت ان کے دیگر افراد کے ساتھ تعلقات کو بھی دکھایا جائے گا۔ ’جوانی جانمن’ کی ہدایات نتن ککر دیں گے۔

اس فلم کے لیے پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ سارہ علی خان ہی فلم میں اپنے والد کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیں گی۔

عالیہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں—فوٹو: عالیہ فرنیچر والا انسٹاگرام
عالیہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں—فوٹو: عالیہ فرنیچر والا انسٹاگرام

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ فلم میں سیف علی خان کی بیٹی کا کردار ماضی کی مقبول اور بولڈ اداکارہ پوجا بیدی کی 21 سالہ بیٹی عالیہ فرنیچر والا ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

عالیہ فرنیچر والہ معروف اداکار کبیر بیدی کی نواسی ہیں۔

عالیہ فرنیچر کی یہ پہلی فلم ہوگی، تاہم اس حوالے سے فلم کی ٹیم نے تصدیق نہیں کی، تاہم رپورٹس کے مطابق عالیہ اپنی فلم کے پہلی فلم کے حوالے سے انتہائی پرجوش ہیں۔

عالیہ فرنیچر والا کی والدہ 48 سالہ پوجا بیدی نے عامر خان کی فلم ’جو جیتا وہی سکندر‘ سے کیریئر کا آغاز کیا، اگرچہ انہوں نے ڈیڑھ درجن سے بھی کم فلموں میں کام کیا، تاہم وہ اپنی خوبصورتی اور بولڈ انداز کی وجہ سے مقبول رہیں۔

عالیہ اپنی والدہ کے ساتھ اکثر تقریبات میں دیکھی جاتی ہیں—فوٹو: عالیہ فرنیچر والا انسٹاگرام
عالیہ اپنی والدہ کے ساتھ اکثر تقریبات میں دیکھی جاتی ہیں—فوٹو: عالیہ فرنیچر والا انسٹاگرام

پوجا بیدی نے ’لٹیرے، وشکانیا، آتنک ہی آتنک، پھر تیری کہانی یاد آئی’ سمیت تیلگو فلموں میں بھی کام کیا، انہوٓں نے متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔

پوجا بیدی 2011 میں ریئلٹی شو ’بگ باس’ کے پانچویں سیزن میں بھی شامل ہوچکی ہیں، تاہم اب وہ شوبز سے دور ہیں۔

پوجا بیدی نے 1994 میں صنعت کار فرحان فرنیچر والا سے شادی اور دونوں میں 2003 میں طلاق ہوگئی۔

پوجا بیدی اداکار کبیر بیدی کی بیٹی ہیں—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا
پوجا بیدی اداکار کبیر بیدی کی بیٹی ہیں—فائل فوٹو: ڈی این اے انڈیا

پوجا بیدی کو 2 بچے ہیں، جن میں سے ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔

عالیہ فرنیچر والا اپنی والدہ کے ساتھ شوبز پروگراموں اور پاٹیز میں شرکت کرتی رہتی ہیں، جب کہ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔

عالیہ فرنیچر والا کی پہلی فلم کی خبر سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا میں ان کی خوبصورتی کے چرچے ہیں۔

View this post on Instagram

#tb with mother dearest

A post shared by ALAIA F (@alaiaf_) on

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024