• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

’ہمیں غیروں کو نہیں اپنوں کو خوش کرنا ہے‘

شائع November 22, 2018
وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی خطاب کر رہے ہیں — فوٹو، ڈان نیوز
وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی خطاب کر رہے ہیں — فوٹو، ڈان نیوز

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمیں غیروں کو نہیں بلکہ اپنوں کو خوش کرنا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ اب ہم ’کسی‘ سے ہدایت نہیں لیں گے اور نہ ہی ان کے کہنے پر پالیسی بنائی جائے گی، اب صرف پاکستان کے لیے پاکستان میں ہی پالیسی بنے گی‘۔

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور ہمیں گوروں کو خوش رکھنے کی روایتی سوچ کو بدلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوان قربانیاں دے رہے ہیں لیکن ملک میں موجود لوگ سول ملٹری اختلافات پرلڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغان حکام کا رویہ اذیت ناک تھا، شہریار آفریدی

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی ملٹری کوارڈ ی نیشن وقت کی ضرورت ہے، اور آج پاکستان میں کوئی سول ملٹری اختلاف نہیں ہے، ہم سب متحد اور ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں قومی سلامتی کو ترجیح نہیں دی گئی، لیکن اب پہلے پاکستان ہے اس کے بعد کچھ اور ہوگا، اور ایسی خارجہ پالیسی بنائی جارہی ہے جو ملکی مفادات میں ہوگی۔

وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ ہمارے موقف کو دنیا میں اس لیے نہیں سنا جارہا کیونکہ ان کے درمیان میں موجود پاکستانی یہ کہاتا ہے کہ ’پاکستانیوں کو عزت مت دو‘۔

انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب جس کا دل چاہتا ہے پاکستان کی قومی سلامتی سے متعلق بیان دے دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظاہرین سے مذاکرات کے ذریعے حل نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر مملکت داخلہ

ان کا کہنا تھا کہ صرف سرحد پر کھڑے فوجی جوان کو ہی نہیں بلکہ ہم سب کو قومی سلامتی کی حفاظت کرنا چاہیے۔

وزیرِ مملکت نے بتایا کہ ہمارے 100 روزہ منصوبے میں قومی سلامتی بھی شامل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے خطے کی سلامتی میں اہم کردار ادا کیا ہے، دنیا ہمارے وجود کو تسلیم کرے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور بھارت سمیت دنیا بھر میں اقلیتیوں کے ساتھ نا روا سلوک رکھا جاتا ہے لیکن میڈیا پر ایسی خبریں شائع نہیں ہوتیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں مائیں اپنے شہید سپوتوں پر فخر کرتی ہیں، شہریار آفریدی

شہریار آفریدی نے کہا کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان جب اٹھے گا تو ملک اٹھے گا۔

انہوں نے ایک واقعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ماں کہتی ہے اگرمیرے سو بیٹے بھی ہوں توملک پر قربان کردیتی، لیکن بھارت میں ماں حکومت سے پوچھتی ہے کہ میرا بیٹا کیوں مارا گیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہمیں اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہے، ہم اسلام آباد اور پاکستان کو مافیا سے آزاد کرائیں گے۔

انہوں نے تبدیلی کے نعرے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ تبدیلی ایسی شے نہیں ہے جو بٹن دبانے سے نکل آئے، ملک میں تبدیلی لانے کے لیے ہمیں وقت دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 3 سوارب روپے مالیت کی زمین سی ڈی کے حوالے کی گئی، وزیرمملکت

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ اس زمین کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے بچائے، ہم ایک ایک پائی اور ایک ایک آنے کا جواب دیں گے۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے سیمنار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی اور میڈیا کے کردار پر سیمینار کروانا ایک اچھا اقدام ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024