• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

بوائے فرینڈ کو قتل کرکے اس کا گوشت لوگوں کو کھلانے والی خاتون

شائع November 21, 2018 اپ ڈیٹ November 22, 2018
— اے پی فوٹو
— اے پی فوٹو

متحدہ عرب امارات میں ایک خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کیے اور پھر انہیں چاول اور گوشت سے بننے والے ایک روایتی عرب پکوان machboos میں پکا کر گھر کے قریب پاکستانی ورکرز کو کھلادیا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس خوفناک واقعے کی تفصیلات یو اے ای کے روزنامے دی نیشنل میں سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ مراکش سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ خاتون یو اے ای کے شہر العین میں رہائش پذیر تھی اور اس نے اپنے محبوب کو اس وقت قتل کیا جب اس نے کسی اور خاتون سے شادی کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 3 ماہ پہلے پیش آیا تھا مگر یہ قتل حال ہی میں اس وقت سامنے آیا جب مقتول کے بھائی نے اس کی تلاش کے دوران خاتون کے گھر میں بلینڈر سے ایک انسانی دانت دریافت کیا۔

ڈی این اے ٹیسٹ سے تصدیق ہوگئی کہ یہ گمشدہ بھائی کا ہی دانت ہے، جس کے بعد خاتون نے بھی اسے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

خاتون نے اپنے اعتراف میں یہ بھی بتایا کہ ایک دوست نے لاش کو ٹھکانے لگانے میں مدد کی جبکہ گوشت کے کچھ ٹکڑے بلینڈر کے ذریعے چھوٹے کرکے انہیں روایتی پکوان میں پکا کر قریب کام کرنے والے ورکرز کو کھلادیئے۔

ملزمہ کا کہنا تھا کہ وہ بے وفائی پر بوائے فرینڈ سے انتقام لینا چاہتی تھی جس کی مالی معاونت وہ 7 سال سے کررہی تھی۔

العین پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے پر خاتون کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

اس وقت خاتون کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال بھیجا گیا ہے تاکہ یہ جانا جاسکے کہ کہیں وہ ذہنی امراض کا شکار تو نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024