• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

گوادر میں‌ شکار کی گئی مچھلی ساڑھے 11لاکھ روپے میں نیلام

شائع November 21, 2018
گوادر میں‌ لاکھوں روپے میں یلام ہونے والی قیمتی مچھلی کِر — فوٹو: اسماعیل ساسولی
گوادر میں‌ لاکھوں روپے میں یلام ہونے والی قیمتی مچھلی کِر — فوٹو: اسماعیل ساسولی

صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں 41 کلو وزنی مچھلی لاکھوں روپے میں نیلام کردی گئی۔

لاکھوں روپے میں نیلام کی جانے والی مچھلی کو مقامی زبان میں 'کِر' کہتے ہیں جو (sowa) کے نام سے بھی معروف ہے۔

اس مچھلی کو کھانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کا گوشت زیادہ قیمتی نہیں بلکہ مچھلی کے پیٹ میں ایک مخصوص قسم کا مادہ موجود ہوتا ہے جس کو 'پوٹا' کہتے ہیں، یہ مچھلی کے گوشت کے مقابلے میں زیادہ قیمتی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ مچھلی کے پیٹ میں موجود اس مادہ کو جراحی کے لوازمات کی تیاری سمیت مخصوص قسم کے ادویات کی تیاری میں بھی استعمال لایا جاتا ہے۔

اسی خاصیت کی بنا پر یہ مچھلی لاکھوں روپے میں فروخت ہوتی ہے۔

گوادر ہاربر (جیٹی) پر نیلامی کے بعد مچھلی 11 لاکھ 47 ہزار 9 سو 59 روپے میں خریدی گئی ہے۔

اس مچھلی کا شکار گوادر کے نواحی ساحلی علاقے پشکان کے ایک خوش قسمت ماہی گیر نے کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024