• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سام سنگ گلیکسی ایس 10 میں 6 کیمرے دیئے جانے کا امکان

شائع November 21, 2018
گلیکسی ایس 10 ممکنہ طور پر ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ بین گیسکن ٹوئٹر اکاؤنٹ
گلیکسی ایس 10 ممکنہ طور پر ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ بین گیسکن ٹوئٹر اکاؤنٹ

سام سنگ کا گلیکسی ایس سیریز کو 10 سال مکمل ہونے پر متعارف کرائے جانے والا فون انقلابی ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا اور اس میں ایسے فیچرز ہوں گے جو لوگوں کو دنگ کردیں گے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق گلیکسی ایس 10 اس جنوبی کورین کمپنی کا ایسا فلیگ شپ فون ہوگا جس کے 4 ورژن متعارف کرائے جائیں گے جن میں سے 3 تو ریگولر گلیکسی ایس 10 ہوں گے جبکہ چوتھا بیونڈ ایکس نامی ماڈل ہوگا جس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے، 6 کیمرے اور 5 جی سپورٹ دی جائے گی۔

ریگولر 3 ایس 10 ماڈلز میں 5.8 سے 6.4 انچ کے ڈسپلے دیئے جائیں گے جبکہ ان میں 3 سے 5 کیمرے فرنٹ اور بیک پر موجود ہوں گے۔

یہ کمپنی اپنے اس فلیگ شپ فون میں ریورس وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی متعارف کرانے والی ہے جس کی مدد سے گلیکسی ایس 10 ماڈلز اپنی بیٹری لائف کو دیگر ڈیوائسز سے شیئر کرسکیں گے، بالکل ہیواوے کے میٹ 20 پرو کی طرح۔

بیونڈ ایکس ماڈل سام سنگ کی کمپنی کا سب سے بڑا ڈسپلے والا ہوگا جس میں 6.7 انچ اسکرین ہوگی، چار بیک کیمرے اور 2 فرنٹ کیمرے، نیکسٹ جنریشن 5 جی نیٹ ورک سپورٹ۔

درحقیقت یہ ایپل کے آئی فون کی 10 ویں سالگرہ کی طرح کا فون ہوگا جو اس کمپنی کے فون ڈیزائن کو بدل کر رکھ دے گا۔

ایس 10 کے ماڈلز میں بیزل کو کم از کم رکھنے کے لیے سام سنگ کی جانب سے نئے نوچ ڈسپلے کو استعمال کیا جائے گا۔

یہ چاروں فونز فروری کے وسط میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جن میں سے 3 ایس 10 ماڈلز جلد فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ فائیو جی سپورٹ والا فون یہ سروس فراہم کرنے والی موبائل آپریٹنگ کمپنیوں کے مشورے سے مارکیٹ میں متعارف کرایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024