• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اپنے پرانے اینڈرائیڈ فونز کی رفتار چند منٹ میں دوگنا تیز کریں

شائع November 20, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ہر سال نت نئے موبائل فونز سامنے آتے رہتے ہیں اور لوگ نئے ماڈلز کو خریدنا بھی پسند کرتے ہیں۔

مگر ہر ایک اپنے پرانے اسمارٹ فونز کو بدلنا پسند نہیں کرتا مگر وقت گزرنے کے ساتھ ان ڈیوائسز کی رفتار متاثر ہوتی ہے جو اکثر صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہے۔

اگر تو آپ کے پرانے اینڈرائیڈ فون کو بھی یہی مسئلہ درپیش ہے تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس کے اندر کچھ خفیہ سیٹنگز اور اپلیکشنز موجود ہوتی ہیں جن کی مدد سے آپ چند سیکنڈ میں اپنی ڈیوائس کی رفتار میں نمایاں اضافہ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے یہ سیکرٹ کوڈز جانتے ہیں؟

جی ہاں آپ کے فون میں ہی ایسی سیٹنگ موجود ہے جو فون کی رفتار کو تیز کردیتی ہے جبکہ اسے پر عمل کرنا اتنا آسان اور موثر ہے کہ ہر ایک کو اسے ضرور آزمانا چاہئے۔

ویسے اس ٹرک سے پہلے یہ جان لیں کہ یہ کام کیسے کرتی ہے۔

جب آپ کسی ایپ کو اوپن کرتے ہیں، بند کرتے ہیں، پوپ اپس کو اوپن یا بند کرتے ہیں یا ایپس سوئچ کرتے ہیں تو اس ٹرانزیشن کے دوران اینیمیشن کی اسپیڈ یوزر انٹرفیس کی اسپیڈ کو بہت زیادہ اثرات مرتب کرتی ہے۔

بظاہر تو ایسا لگتا ہے کہ بہت تیزی سے ہم ایک سے دوسری ایپ پر چلے گئے مگر ان اینیمیشنز سے فون کی رفتار منفی انداز سے متاثر ہوتی ہے اور ان اینیمیشنز کی رفتار دوگنا تیز کرنا اینڈرائیڈ فونز کو تیز کرسکتی ہے۔

تو اینڈرائیڈ سیٹنگز میں ایسا خفیہ سیٹنگ مینیو موجود ہے جسے ڈویلپر آپشنز کہا جاتا ہے جو کہ متعدد ایڈوانسڈ آپشنز سے بھرا ہوا ہے۔

یہ عام طور پر بائی ڈیفالٹ ہائیڈ ہوتا ہے مگر اس تک رسائی بہت آسان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پرانا اسمارٹ فون اس احتیاط کے بغیر فروخت نہ کریں

بس فون سیٹنگز کو اوپن کریں، اگر اینڈرائیڈ 8 یا 9 آپریٹنگ سسٹم والا فون استعمال کررہے ہیں تو سسٹم پر کلک کریں، جبکہ پرانے ورژن والے فونز میں نیچے اسکرول کرکے اباﺅٹ فون پر کلک کریں۔

اس مین اسکرول کرکے بلڈ نمبر (Build number) پر 7 بار لگاتار دبائیں جس کے بعد سیٹنگز میں واپس جائیں جہاں ڈویلپر آپشنز سامنے آجائیں گے۔

اسے اوپن کریں اور اسکرول کرکے نیچے درج ذیل سیٹنگز کو تلاش کریں۔

Window animation scale

Transition animation scale

Animator animation scale

ان تینوں سیٹنگز کے آگے 1x لکھا نظر آئے گا جس کا مطلب ہے کہ اینیمیشنز 100 فیصد رفتار پر پلے ہورہے ہیں۔

تو ان کی رفتار دوگنا کرنے کے لیے تینوں آپشنز کو کھولیں اور 1x کو 0.5x سے تبدیل کردیں اور پھر ڈویلپر آپشنز سے باہر نکل جائیں۔

ایسا کرنے پر وہ اینیمیشنز پہلے کے مقابلے میں دوگنا تیزی سے کام کریں گے۔

یہ ٹرک پرانے یا نئے تمام اینڈرائیڈ فونز پر کام کرتی ہے اور انہیں پہلے کے مقابلے میں تیز کردیتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024