• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

دنیا کو ہماری عسکری، معاشی قربانیوں کو تسلیم کرنا چاہیے، آرمی چیف

شائع November 20, 2018
—فائل/فوٹو:ڈان
—فائل/فوٹو:ڈان

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے لڑا ہے اور افغانستان میں امن کے لیے عسکری، معاشی، سیاسی اور سماجی قیمت ادا کی جس کو تسلیم کرنا چاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ‘خطے میں امن کے لیے پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے لڑا ہے’۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ‘افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے کسی بھی ملک سے زیادہ قربانیاں دی ہیں’۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا کہ ‘ہم نے سب سے زیادہ عسکری، معاشی، سیاسی اور سماجی قیمت ادا کی ہے اور دنیا کو اس کا اعتراف کرنا چاہیے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘افغانستان میں امن کے لیے ہم اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے لیکن پاکستان کی عزت اور سلامتی ہمیشہ اولین ترجیح ہوگی’۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024