• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

آئی فون کا عہد ختم ہونے کے قریب؟

شائع November 19, 2018
نئے آئی فونز لگتا ہے کہ صارفین کی توجہ کا مرکز نہیں بن سکے — اے ایف پی فائل فوٹو
نئے آئی فونز لگتا ہے کہ صارفین کی توجہ کا مرکز نہیں بن سکے — اے ایف پی فائل فوٹو

ایپل کے اسمارٹ فونز کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے اور ان کی فروخت ریکارڈ توڑ ثابت ہوتی ہے تاہم ایک دہائی بعد لگتا ہے کہ اس کمپنی خاص طور پر دنیا کے مقبول ترین موبائل فون کے زوال کا سفر تیز ہوگیا ہے۔

جی ہاں 2007 میں آئی فون پہلی بار متعارف کرایا گیا تھا مگر اس سال پیش کیے جانے والے تینوں آئی فونز لگتا ہے کہ صارفین کی توجہ کا مرکز نہیں بن سکے، جس کی وجہ سے کمپنی نے ان کی پروڈکشن کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی فون ایکس ایس، آئی فون ایکس ایس میکس اور آئی فون ایکس آر کو ایپل نے رواں سال ستمبر میں متعارف کرایا تھا مگر صارفین میں ان کی مانگ توقعات سے کافی زیادہ کم رہی ہے۔

مزید پڑھیں : ہیواوے نے پہلی بار ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس سے کمپنی کی آمدنی بھی متاثر ہوئی ہے۔

ایپل میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو اس سے جھٹکا لگا تھا جب کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ کرسمس کے موقع پر ڈیوائسز کی فروخت توقعات سے کم رہے گی۔

ایپل کو سب سے زیادہ مشکل کا سامنا سستے آئی فون ایکس آر کی فروخت میں ہوا ہے جس کے بارے میں سپلائرز کو کمپنی نے پروڈکشن ایک تہائی کم کرنے کا کہا تھا اور گزشتہ ہفتے اس میں مزید کٹوتی کا عندیہ دیا۔

آئی فون ایکس ایس اور ایکس میکس کی فروخت ستمبر جبکہ ایکس آر کو اکتوبر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایپل کے مہنگے ترین آئی فونز میں بڑا مسئلہ سامنے آگیا

ایپل نے فی الحال اس رپورٹ پر اپنا کوئی ردعمل پیش نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں ایپل نے اعلان کیا تھا کہ اب وہ آئی فونز کی فروخت کے اعدادوشمار ظاہر نہیں کرے گی اور اس پر متعدد حلقوں نے خیال کیا تھا کہ آئی فون ایکس ایس، آئی فون ایکس ایس میکس اور آئی فون ایکس آر کی فروخت میں کمپنی کو مشکل کا سامنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024