• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ابوظہبی میں پاکستان جیتی بازی ہار گیا

شائع November 19, 2018 اپ ڈیٹ November 23, 2018

نیوزی لینڈ نے باؤلرز خصوصاً اعجاز پٹیل کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4رنز سے شکست دے کر سیریز میں میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 176رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے قومی ٹیم کو 40رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن پھر ٹیم 48رنز تک پہنچتے پہنچتے تین وکٹیں گفنوا چکی تھی۔

ٹیم کی سب سے تجربہ کار جوڑی اسد شفیق اور اظہر علی نے 82رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو فتح کے قریب پہنچا دیا لیکن اس کے بعد وکٹیں گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا جو تھم نہ سکا اور پوری ٹیم 171رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پہلا میچ کھیلنے والے اعجاز پٹیل کو دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں سمیت میچ میں 7 کھلاڑیوں کو نشانہ بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ میں فتح کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم جشن منا رہی ہے— فوٹو: اے پی

اظہر علی اور اسد شفیق نے 82رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو فتح کے قریب پہنچا دیا لیکن بقیہ کھلاڑی اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے— فوٹو: اے ایف پی

نیل ویگنر نے اسد شفیق کی اہم وکٹ حآصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح کے در کھول دیے— فوٹوْْْْْْ: اے ایف پی

سرفراز احمد میچ کی دوسری اننگز میں بھی سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے— فوٹو: اے پی

اظہر علی نے 65رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے— فوٹو: اے ایف پی

بلال آصف موقع کی نزاکت کو سمجھنے کے بجائے جارحانہ شاٹ کھیلے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے— فوٹو: اے ایف پی

اعجاز پٹیل نے اظہر علی کو آؤٹ کر کے میچ کی آخری وکٹ حاصل کی اور نیوزی لینڈ کو فتح سے ہمکنار کرایا— فوٹو: اے ایف پی

میچ میں شکست پر پاکستانی شائقین کے شہروں پر مایوسی دیکھی جا سکتی ہے— فوٹو: اے ایف پی

اعجاز پٹیل کیریئر کے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں 7وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے— فوٹو: اے ایف پی

میچ کے اختتام پر پاکستان کے اظہر علی نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار رنز سے فتح حاصل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم کا کامیابی کا جشن دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا— فوٹو: اے ایف پی

میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد افسردہ نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

تبصرے (1) بند ہیں

Uddin Nov 20, 2018 02:42am
fawad Alam, Can Selectors include him in the team for next match?