• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

’دوسروں کی سیاست انہی پر لیکن پیپلز پارٹی کی سیاست عوام پر ختم ہوتی ہے‘

شائع November 19, 2018
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری — فائل فوٹو
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری — فائل فوٹو

گلگت: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دوسری جماعتوں کی سیاست ان ہی پر ختم ہوجاتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کی سیاست عوام سے شروع ہوکر عوام پر ختم ہوتی ہے۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے امیروں سے زمینیں لے کر غریبوں کو دیں۔

انہوں نے اپنے حریفوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاست ان ہی پر ختم ہوجاتی ہے لیکن پیپلز پارٹی کی سیاست عوام پر شروع ہوتی ہے اور عوام پر ہی ختم ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: ’نیا پاکستان قوم کو بدحالی کی جانب لے جارہا ہے‘

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے گزشتہ روز کے نعرے کو ایک مرتبہ پھر دہرایا اور کہا کہ ’مہنگی روٹی، مہنگا نان، یہ ہے نیا پاکستان‘۔

انہوں نے حکومتِ وقت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن پالیسی سے عوام رل رہے ہیں، موجودہ حکومت عوام سے وعدہ کرکے یو ٹرن لیتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کی پیشکش مسترد کردی

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ عوام کے معاشی، جمہوری اور سیاسی حقوق کے لیے جدوجہد کرتا رہوں گا۔

چیئرمین پی پی پی نے بانی رہنا سے متعلق کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے خوشحالی کے سفر کو آگے بڑھایا اور عوام کے حقوق کے لیے مہاراجاؤں کو بھی للکارا۔

انہوں نے کہا کہ غربت اور بے بسی دیکھ کر فیصلہ کیا ہے کہ اقتدار میں آکر فور طور پر گلگت کا مسئلہ حل کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024