• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے لیے ہر گزرتا دن چیلنج

شائع November 16, 2018
فلم نے اندازوں سے کم کمائی کی—اسکرین شاٹ
فلم نے اندازوں سے کم کمائی کی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلمیں یوں تو 200 یا 300 کروڑ روپے سے کم کمائی نہیں کرتیں، تاہم ان کی کچھ فلمیں ایک ہزار کروڑ سے بھی زائد کمانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ سے بھی یہی امیدیں کی جا رہی ہیں کہ وہ ایک ہزار کروڑ روپے کمانے میں کامیاب جائے گی، تاہم یہ امیدیں پوری ہوتی ہوئی نہیں دکھائی دے رہیں۔

میگا بجٹ سے تیار ہونے والی اس فلم نے فلمی تجزیہ نگاروں اور تنقید نگاروں کے دوسرے دن ہی مایوس کرنا شروع کیا اور اب تک اس فلم کی کمائی کی کارکردگی کوئی اچھی نہیں نظر آ رہی۔

یہ بھی پڑھیں: منفی ریویوز کے باوجود’ٹھگس آف ہندوستان‘ نے سب سے بڑا ریکارڈ توڑدیا

فلم نے اگرچہ ابتدائی 3 دن میں 100 کروڑ روپے بھی کمائے، تاہم تیسرے دن سے اس فلم کی کمائی مسلسل کم ہونے لگی اور 15 نومبر کو فلم نے حیران کن طور پر محض 2 کروڑ 70 لاکھ روپے بٹورے۔

فلم نے پہلے دن 50 کروڑ سے زائد کمائی کی—اسکرین شاٹ
فلم نے پہلے دن 50 کروڑ سے زائد کمائی کی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ’ٹھگس آف ہندوستان‘ نے پہلا ہفتہ مکمل ہونے پر 150 کروڑ کا ہدف بھی عبور نہیں کیا۔

فلم نے 15 نومبر تک تمام ورژن میں 140 کروڑ روپے کمائے، یاد رہے کہ اس فلم کو ہندی کے علاوہ تامل اور تیلگو زبان میں بھی ریلیز کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹھگس آف ہندوستان کے ٹھگوں کی کمائی کم ہونے لگی

فلم نے سب سے زیادہ کمائی پہلے دن کی تھی جو 50 کروڑ روپے سے بھی زائد تھی، فلم کی دوسرے اور تیسرے دن کی مشترکہ کمائی بھی پہلے دن جتنی بنی اور یوں فلم نے پہلے تین دن میں 100 کروڑ کا ہدف پورا کیا۔

تاہم چوتھے دن کے بعد مسلسل فلم کی کمائی میں کمی ہوتی گئی اور 15 نومبر کو فلم نے محض 2 کروڑ 70 لاکھ روپے ہی بٹورے۔

یہ بھی پڑھیں: کم کمائی کرتے کرتے بھی ٹھگس آف ہندوستان نے 3 دن میں 100 کروڑ کمالیے

خیال کیا جا رہا تھا کہ فلم پہلے ہی ہفتے 200 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب جائے گی، تاہم فلم نے اندازوں سے کہیں کم کمائی کی۔

دوسرے اور تیسرے دن بھی فلم نے 50 کروڑ کمائے—اسکرین شاٹ
دوسرے اور تیسرے دن بھی فلم نے 50 کروڑ کمائے—اسکرین شاٹ

اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ’ٹھگس آف ہندوستان‘ دوسرے ہفتے کے اختتام تک 300 کروڑ کے لگ بھگ پیسے کمانے میں کامیاب جائے گی، تاہم فلم کی کمائی کی رفتار دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فلم اتنی کمائی نہیں کر پائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024