• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

رنویر اور دپیکا نے 24 گھنٹے بعد شادی کی تصاویر شیئر کردیں

شائع November 15, 2018

بولی وڈ کے رومانٹک جوڑے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے یوں تو 14 نومبر کو شادی کی تھی۔

تاہم ان دونوں نے 15 نومبر کو بھی دوبارہ شادی کی۔

دونوں نے پہلے دن کونکنی اور دوسرے دن سندھی روایات کے مطابق اٹلی کے معروف سیاحتی مقام لوک کومو کے ایک پر تعیش ریزورٹ کے قریب شادی کی۔

ان کی شادی دیگر شخصیات کی شادیوں سے اس لیے بھی منفرد تھی کہ ان کی تصاویر سامنے نہیں آئی تھیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر پہلے دن تو دور دوسرے دن کی سہ پہر تک بھی جاری نہیں کی تھی۔

تاہم 15 نومبر کی شام کو جوڑے نے اپنے مداحوں سے شادی کی پہلی تصاویر شیئر کیں۔

14 نومبر کو دونوں نے کونکنی انداز مٰں شادی کی—فوٹو: دپیکا پڈوکون انسٹاگرام
14 نومبر کو دونوں نے کونکنی انداز مٰں شادی کی—فوٹو: دپیکا پڈوکون انسٹاگرام

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک جیسی 2 تصاویر شیئر کیں، جن میں دونوں کو انتہائی خوش دیکھا گیا۔

دونوں نے شادی کی دونوں رسومات کی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں کونکنی اور سندھی روایتی شادیوں کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کونکنی کے بعد رنویر اور دپیکا کی سندھی روایات کے مطابق شادی

کونکنی شادی کی رسم میں رنویر سنگھ سفید لباس میں نظر آئے جب کہ سندھی روایات کے مطابق کی جانے والی شادی میں دونوں سرخ لباس میں ںظر آئے۔

15 نومبر کو دونوں نے سندھی روایات کے مطابق شادی کی—فوٹو: رنویر سنگھ انسٹاگرام
15 نومبر کو دونوں نے سندھی روایات کے مطابق شادی کی—فوٹو: رنویر سنگھ انسٹاگرام

دپیکا پڈوکون کی جانب سے شیئر کی جانے والی دونوں تصاویر میں کونکنی روایات کے مطابق ہونے والی شادی کی تصویر فرنٹ پر شیئر کی گئی، کیوں کہ ان کا تعلق اسی نسل سے ہے۔

مزید پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی شادی کے لیے تیرتا سوئمنگ پول اور 75 کمروں کا ہوٹل بک

جب کہ رنویر سنگھ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں سندھی روایات کے مطابق ہونے والی شادی کی تصویر فرنٹ پر شیئر کی گئی، کیوں کہ ان کا تعلق سندھی نسل سے ہے۔

View this post on Instagram

❤️

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

خیال رہے کہ جوڑا 17 نومبر تک لیک کومو کے پر تعیش ہوٹل میں رکے گا، جس کے بعد 18 نومبر کو وہ بھارت واپس آئیں گے۔

بھارت میں بھی دونوں کی جانب سے شادی کی 2 مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں دونوں اپنی اپنی خاندانی روایات کے مطابق نظر آئیں گے۔

View this post on Instagram

❤️

A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024