• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

وزیراعظم کی نااہلی کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

شائع November 15, 2018
— فائل فوٹو/اے پی
— فائل فوٹو/اے پی

وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا جمعہ کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

آئینی درخواست لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان نیازی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان نے عوام کو سول نافرمانی کے لیے اکسایا اور ان سے کہا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی اہلیت کےخلاف حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست مسترد

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے، انہوں نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے اور ملکی سیاسی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 (ون) (جی) کے تحت نااہل قرار دے اور ان کے خلاف 124 (اے) کے تحت کارروائی کا حکم دے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024