• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

خیرپور: معروف صنعتکار کے گھر پر چھاپہ، نیب پنجاب کو مطلوب مبینہ ملزم گرفتار

شائع November 14, 2018 اپ ڈیٹ November 15, 2018
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیرپور میں ایک سیاسی جماعت کے رہنما گھر پر نیب پنجاب اور نیب سندھ نے رینجرز اور پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کر کے نیب پنجاب کو مطلوب مبینہ مفرور ملزم قیصر بٹ کو گرفتار کرلیا۔

پیراگون سوسائٹی کے مبینہ ڈائریکٹر اور گرفتار ملزم قیصر بٹ کو سخت سیکورٹی میں سکھر کی بینکنگ عدالت نمبرایک میں پیش کر کے سفری ریمارنڈ لینے کے بعد نیب پنجاب کے حوالے کردیا گیا۔

نیب نے چھاپے کے دوران قیصر بٹ کے میزبان کے ملازمین سمیت 5 افراد کو بھی حراست میں لے لیا جو ان کے ساتھ آئے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کا ریٹائرڈ سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ، 33 کروڑ روپے برآمد

ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) نیب سکھر مرزا عرفان بیگ کا کہنا تھا کہ ملزم قیصر بٹ نیب پنجاب کو کرپشن کیس میں مطلوب تھا جو پیراگون سوسائٹی کا ڈائریکٹر رہ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزم کئی دنوں سے فرار ہوکر سندھ میں تھے تاہم ان کی قیام گاہ کا سراغ ٹیکنالوجی کے ذریعے لگایا گیا اور آج معروف صنعت کار کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایس بی سی اے عہدیدار کے گھر پر نیب کا چھاپہ، ایک ارب سے زائد کے اثاثے بر آمد

مرزا عرفان بیگ کا کہنا تھا کہ ملزم قیصر بٹ اربوں روپے کے کرپشن می ملوث ہیں اسی لیے ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی۔

دوسری جانب سکھر کے معروف صنعت کار مبین جمانی کے منیجر احمد علی جمانی نے میڈیا کو بتایا کہ قیصر بٹ ہمارے پرانے دوست ہیں وہ ایک دن قبل لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر حاضری کے لیے آئے تھے اور بعد میں ہمارے مہمان بنے تھے لیکن صبح ان کے خلاف یہ کارروائی کی گئی جس کے حوالے سے ہمیں کچھ معلوم نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کارروئی کے دوران ہمارے کسی بھی فرد کو حراست میں نہیں لیا گیا، نیب ٹیم صرف مطلوب ملزمان کو اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024