• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

ملائیکا اروڑا نے بالآخر ارجن کپور سے شادی پر خاموشی توڑ دی

شائع November 13, 2018 اپ ڈیٹ November 14, 2018
ارجن کپور اداکارہ سے 11 سال چھوٹے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
ارجن کپور اداکارہ سے 11 سال چھوٹے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکار ارجن کپور اور ڈانسر کوئین ملائیکا اروڑا کو گزشتہ چند ماہ سے ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

دونوں کو ساتھ دیکھے جانے کے بعد ان دونوں میں محبت اور بعد ازاں ان کی جانب سے شادی کا پروگرام بنانے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

گزشتہ ماہ 27 اکتوبر کو خبر سامنے آئی تھی کہ 45 سالہ ملائیکا اروڑا خود سے 11 سال چھوٹے ارجن کپور سے آئندہ سال تک شادی کرلیں گی۔

بعد ازاں یہ خبر بھی سامنے آئی کہ اگرچہ دونوں شادی کرنا چاہتے ہیں، تاہم وہ اس سے قبل ایک دوسرے کو بھرپور آزمانا چاہتے ہیں۔

خود سے کم عمر اداکار سے شادی اور محبت کی خبروں پر اگرچہ تاحال ملائیکا اروڑا نے کوئی بات نہیں کی تھی، تاہم اب انہوں نے اس پر خاموشی توڑ دی ہے۔

نشریاتی ادارے ’ٹائمز ناؤ‘ سے بات کرتے ہوئے ملائیکا اروڑا نے اداکار ارباز خان سے طلاق لیے جانے کے بعد کی زندگی پر بات کی اور اعتراف کیا کہ وہ اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں۔

گزرتے وقت کے ساتھ اداکاروں نے ملنا جلنا بھی عام کردیا—فوٹو: انسٹاگرام
گزرتے وقت کے ساتھ اداکاروں نے ملنا جلنا بھی عام کردیا—فوٹو: انسٹاگرام

جب اداکارہ سے شادی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے واضح جواب دینے کے بجائے بتایا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کے جوابات دینا پسند نہیں کرتیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور میں نزدیکیاں؟

ملائیکا اروڑا کا کہنا تھا کہ ان سے جوبھی سوالات کیے جاتے ہیں وہ نہیں گھبراتیں، تاہم وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کے جوابات دینے پر اچھا محسوس نہیں کرتیں۔

اداکارہ کے مطابق سب جانتے ہیں کہ ان کی زندگی میں کیا ہوا اور انہوں نے کیسا وقت گزار اور اب کیسی ہیں اور انہیں اب اس حوالے سے بات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

ملائیکا اروڑا ارجن کپور سے 11 سال بڑی ہیں—فائل فوٹو: ان ڈاٹ کام
ملائیکا اروڑا ارجن کپور سے 11 سال بڑی ہیں—فائل فوٹو: ان ڈاٹ کام

ساتھ ہی اداکارہ نے اعتراف کیا کہ اب وہ بہت خوش ہیں اور زندگی کی خوشیوں کے مزے لوٹ رہی ہیں۔

ملائیکا اروڑا نے زندگی کو خوبصورت اور قیمتی بھی قرار دیا۔

اپنی گفتگو میں ملائیکا اروڑا نے نہ تو ارجن کپور سے محبت کے حوالے سے اعتراف کیا اور نہ ہی ان سے شادی سے متعلق کوئی وضاحت کی، تاہم وہ اپنی حالیہ زندگی سے بہت مطمئن نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: ارجن کپور خود سے 11 سال بڑی ملائیکا اروڑا سے شادی کرنے کو تیار

دوسری جانب اداکارہ کو 12 اور 13 نومبر کی شب ارجن کپور کے ساتھ ڈنر پر دیکھا گیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

دونوں کے تعلقات چند ماہ قبل استوار ہوئے—اسکرین شاٹ/یوٹیوب
دونوں کے تعلقات چند ماہ قبل استوار ہوئے—اسکرین شاٹ/یوٹیوب

ڈنر ڈیٹ پر بھی ملائیکا اروڑا شادی اور محبت کے حوالے سے کوئی بات کرتی نہیں دکھائی دیں اور نہ ہی ارجن کپور نے کوئی بات کی، تاہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیکا اور ارجن شادی سے قبل ایک دوسرے کو آزمانے کے خواہاں

خیال رہے کہ ملائیکا اروڑا نے سلمان خان کے بھائی اداکار ارباز خان سے 2017 میں طلاق لے لی تھی، انہوں نے ایک ساتھ 21 سال گزارے، ان کی شادی 1998 میں ہوئی تھی۔ٰ

ملائیکا اروڑا کو ایک 14 سالہ بیٹا بھی ہے۔

دوسری جانب ان کے سابق شوہر ارباز خان بھی خود سے 20 سال کم عمر اٹلی کی اداکارہ اور ماڈل جورجیا اینڈریانی کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے ان سے اپنے تعلقات کی تصدیق بھی کی ہے، تاہم شادی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

چہ مگوئیاں ہیں کہ ملائیکا اروڑا اور ارجن کپور 2019 جب کہ ارباز خان بھی جورجیا اینڈریانی سے ایک سال کے اندر شادی کرلیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024