• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’مہنگائی بلند ترین سطح پر، کیا بحران ٹل گیا؟'

شائع November 13, 2018
—فوٹو : ڈان نیوز
—فوٹو : ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مہنگائی 4 سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے اور اگر حکومت کہتی ہے کہ بحران ٹل گیا تو اس کا ثبوت دیا جائے۔

اسلام آباد میں لیگی رہنماؤں مصدق ملک اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ حکمرانوں کا جھوٹ ہے، جس کی مثال یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کہا تھا کہ 200 ارب ڈالر ملک میں واپس لائیں گے اور اب کہتے ہیں یہ غلط فہمی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران ہر بات میں جھوٹ بول رہے ہیں، ان کو حکومت میں آئے ہوئے 3 ماہ ہوئے ہیں، انہوں نے کیا اقدامات اٹھائے ہیں وہ بتائے جائیں۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ(ن) کے دور میں لگائے گئے پاور پلانٹس کے خصوصی آڈٹ کا اعلان

مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ یہ اتنا اچھا جھوٹ بول رہے ہیں کہ کل انہوں نے کہا کہ 700 ڈالر کی بیرون ملک چوری پکڑی ہے اور کہا کہ 83 فیصد چوری نواز شریف اور زرداری کے خاندان کی ہے، اگر ایسا ہے تو بتایا جائے کہ کونسی چوری پکڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے دوسرا جھوٹ بولتے ہیں، اس قسم کے نااہل اور جھوٹے حکمرانوں سے اللہ پاکستان کو نجات دلائے، یہ ملک اتنا مضبوط ہے کہ ہم تحریک انصاف کو بھی سہہ لیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم چور ہیں تو سب سے پہلے ہمارا احتساب کریں، پہلے ہی ہمارا احتساب ہورہا ہے مزید کرنا ہے تو کرلیں، ہم تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر احتساب کرنا ہے تو چوہدری سرور، جہانگیر ترین کا بھی احتساب کریں، احتساب شروع کرنا ہے تو علیم خان کا بھی احتساب کیا جائے۔

مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کی بات کرنے والے عمران خان اپنا حساب کتاب بھی دے دیں، وہ بتائیں کہ انہوں نے ایک لاکھ 47 ہزار ٹیکس بھرا تھا تو بتائیں کہ ان کے پاس پیسے کہاں سے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ ان کے پاس اتنی گاڑیاں ہیں، انہیں یہاں سے پیٹرول ملتا ہے، اگر انہیں جہانگیر ترین، علیم خان اور فیصل واوڈا پیسے دیتے ہیں تو انہوں نے یہ واپس کیے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ فالودہ والوں کے بے نامی اکاؤنٹ کا احتساب کرنا اچھی بات ہے لیکن مالی اور ڈرائیور کے نام پر اکاؤنٹس کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

اس موقع پر مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان نے ہمیں بتایا کہ ہاؤسنگ کے شعبے میں پاکستان کے قیام سے آج تک 49 لاکھ گھر بنے ہیں اور آپ نے کہا کہ 50 لاکھ گھر بنائیں گے لیکن آپ نے اس بجٹ سے ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کاٹ لیے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بجلی کی فراہمی کی ٹرانسمیشن لائن سے 2 سے 3 ارب روپے کاٹ کردیے تو کیا یہ واپس دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ(ن) کا اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پانی کے لیے چندے کا کہا گیا لیکن خود بجٹ سے ایک ارب روپے کاٹ لیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ میں سب نے حصہ لیا لیکن خود بجٹ کم کرکے عوام سے کہا کہ پیسے ڈالے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بحران ٹل گیا ہے تو اس کا ثبوت دیں اور بجٹ میں جو کٹوتیاں کی ہیں اور بلواسطہ ٹیکسز لگائے ہیں وہ تمام واپس ڈالیں تاکہ عوام کو تسلی ہو۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اگر بحران نہیں ٹلا تو واپس آکر کہیں ہم ناکام ہوگئے ہیں اور اگر ایسا نہیں ہیں تو بجٹ میں کی گئی کٹوتیاں واپس کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Sharminda Nov 13, 2018 05:25pm
Is ka kia saboot keh Pakistan par jo 24,000 arab ka jo qarza charha woh awam par istemal hoa aur loota nahin gaya.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024