• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پریانکا چوپڑا نے شادی سے بھی کروڑوں روپے کمانے کا منصوبہ تیار کرلیا

شائع November 12, 2018
دونوں نے اگست 2018 میں منگنی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے اگست 2018 میں منگنی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

ان دنوں بھارتی و امریکی میڈیا میں بولی وڈ اداکاراؤں دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کی شادیوں کی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

جہاں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنی شادی کے لیے 10 نومبر کو اٹلی روانہ ہوچکے ہیں، وہیں پریانکا چوپڑا اور نک جونس بھی اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اگرچہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں صرف 2 دن رہ گئے ہیں، تاہم امکان ہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی بھی رواں ماہ کے آخر یا پھر آئندہ ماہ 2 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے اگرچہ شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم انہوں نے اس کی تیاریاں اور تقریبات کا آغاز گزشتہ ماہ سے ہی شروع کردیا تھا۔

گزشتہ ہفتے ہی 9 نومبر کو دونوں نے امریکی عدالت سے شادی کا لائسنس بھی حاصل کیا تھا۔

تاہم اب ان کی شادی کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں نے اپنی شادی کے دن بھی پیسے کمانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا اور نک جونس کو شادی کا لائسنس مل گیا

جی ہاں، اطلاعات ہیں کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس اپنی شادی کی تصاویر فروخت کرکے کروڑوں روپے بٹوریں گے۔

View this post on Instagram

Bae ❤️@nickjonas

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے ایک عالمی شہرت یافتہ میگزین کو اپنی شادی کی تصاویر فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا اپنی شادی کی تصاویر 25 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 30 کروڑ روپے سے زائد کی رقم میں فروخت کریں گے۔

اگرچہ اس حوالے سے جوڑے یا میگزین نے تصدیق نہیں کی، تاہم جوڑے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نک جونس اور پریانکا کی شادی کی تصاویر کے تمام حقوق میگزین کو ہی حاصل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز

خیال کیا جا رہا ہے کہ جوڑے کی جانب سے شادی کی تصاویر میگزین کو فروخت کیے جانے کے منصوبے کے بعد شادی کی تقریبات میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو فون یا کیمرہ لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

View this post on Instagram

Future Mrs. Jonas. My heart. My love.

A post shared by Nick Jonas (@nickjonas) on

تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی شادی کی تقریبات 30 نومبر یا پھر 2 دسمبر کو ریاست راجستھان کے دارالحکومت جودھپور کے معروف ہوٹل میں ہوں گی۔

تاہم اس حوالے سے بھی جوڑے نے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی۔

View this post on Instagram

Sun is shining, the weather is sweet ❤️

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024