• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستان میں مائیں اپنے شہید سپوتوں پر فخر کرتی ہیں، شہریار آفریدی

شائع November 12, 2018
شہریار آفریدی پولیس لائنز شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
شہریار آفریدی پولیس لائنز شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مائیں فخر کرتی ہیں کے دھرتی ماں پر ان کے سپوت شہید ہوئے۔

پولیس لائنز شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ شہید کا درجہ بہت بلند ہوتا ہے، اپنی جان کو شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پیش کرنا بڑی ہمت کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میری ایک بلوچستان کی ماں سے ملاقات ہوئی اس کا ایک بیٹا شہید ہوا اس کا کہنا تھا کہ میرے 10 بیٹے بھی ہوتے میں ان کو وطن کے لئے پیش کر دیتی‘۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان: شہید پولیس اہلکاروں کیلئے ستارہ جرأت کی سفارش

ان کا کہنا تھا کہ ایسا جذبہ صرف پاکستان کی ماؤں کے پاس ہی ہے جبکہ بھارت کے فوجیوں کے ورثاء ان کی حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ ہمارے بیٹے کیوں شہید کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مائیں فخر کرتی ہیں کے دھرتی ماں پر ان کے سپوت شہید ہوئے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاقی پولیس کو ہم نے ایسی عزت دینی ہے جو مثالی بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی پولیس کی تمام ضروریات کو پورا کریں گے اور اس حوالے سے میٹنگز کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی شہید پولیس انسپکٹر کے گھر آمد

انہوں نے کہا کہ وفاقی پولیس پر ہم الزامات فوری لگا دیتے ہیں لیکن پولیس کی ویلفئیر کی بات تک نہیں کرتے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس والوں کی افسران تک رسائی کا میکینیزم نہ ہونے پر انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو اسے فوری بنانے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہدا کی فیملیوں کے تمام ضروریات کو سمجھے اور اسے پورا کرے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024