• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:50pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 5:06pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 4:43pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 4:50pm

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز برابر

شائع November 11, 2018 اپ ڈیٹ January 9, 2019

متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی گئی ایک روزہ سیریز بارش کی مداخلت کے باعث 1-1 سے برابر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں بولٹ کی شاندار ہیٹ ٹرک کی مدد سے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کرلی تھی تاہم دوسرے میچ میں پاکستان نے سیریز میں واپسی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردیا۔

دبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بابراعظم کے 92، فخرزمان کے 65 اور حارث سہیل کے 60 رنز کی بدولت 279 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو ایک معقول ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ نے ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ پر 35 رنز بنائے تھے کہ ساتویں اوور میں بارش شروع ہوئی جس کے بعد اوور کے اختتام سے قبل ہی میچ کو روک دیا گیا اور بارش کے نہ رکنے پر میچ کو بغیر کسی نتیجے کے ختم کرکے سیریز کو برابر قرار دیا گیا۔

فیصلہ کن میچ کو ساتویں اوور میں بارش کے باعث روک دیا گیا—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر
فیصلہ کن میچ کو ساتویں اوور میں بارش کے باعث روک دیا گیا—فوٹو:آئی سی سی ٹویٹر