• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کو شادی کا لائسنس مل گیا

شائع November 9, 2018
دونوں کی شادی آئندہ ماہ تک متوقع ہے—فوٹو: دکن کیرونیکل
دونوں کی شادی آئندہ ماہ تک متوقع ہے—فوٹو: دکن کیرونیکل

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا کی شادی کی ابتدائی تقریبات کا آغاز یوں تو گزشتہ ماہ اکتوبر سے ہو چکا تھا۔

تاہم اب انہوں نے اپنی شادی کے لیے قانونی لائسنس بھی حاصل کرلیا۔

تاہم لائسنس حاصل کیے جانے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ کی شادی رواں ماہ نومبر نہیں بلکہ آئندہ ماہ تک ممکن ہے۔

شوبز ویب سائیٹ ’دی بلاسٹ’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گلوکار نک جونس اور پریانکا چوپڑا نے گزشتہ ہفتے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بیورلے ہلز کورٹ میں لائسنس کے لیے درخواست دی تھی۔

دونوں نے اگست 2018 میں منگنی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے اگست 2018 میں منگنی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹ کے مطابق نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی جانب سے لائسنس کے لیے تمام لوازمات مکمل کرنے کے بعد عدالت نے انہیں لائسنس جاری کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوڑا شادی کے لائسنس کو دسمبر میں پر کرنے کے بعد واپس عدالت میں جمع کرائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا کی شادی کی تقریبات کا آغاز

دوسری جانب انڈین ایکسپریس نے بتایا کہ لائسنس حاصل کرنے کے لیے جوڑے نے عدالت کو بتایا کہ شادی کی تقریبات بھارت میں ہوں گی۔

View this post on Instagram

Bae ❤️@nickjonas

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

بھارت میں شادی کی تقریبات کے بعد جوڑا لائسنس کو فل کرنے کے بعد واپس عدالت میں جمع کرائے گا، جنہیں رجسٹرڈ شادی کی سند فراہم کی جائے گی۔

اس سے قبل رپورٹس تھیں کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی بھی نومبر کے وسط تک ہوگی۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کی تقریبات ممکنہ طور پر دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے ایک ہفتے بعد شروع ہوں گی۔

خیال رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی 14 اور 15 نومبر کو بھارت میں ہوگی، جس کے لیے جوڑے نے دعوت ناموں کی تقسیم کا کام شروع کردیا ہے۔

View this post on Instagram

Sun is shining, the weather is sweet ❤️

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024