• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ٹھگس آف ہندوستان دیکھنے پر پیسے خرچ کرنے چاہئیں؟

شائع November 8, 2018 اپ ڈیٹ November 9, 2018
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

بولی وڈ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ 8 نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی ہے اور اس فلم کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ عامر خان اور امیتابھ بچن اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئے۔

اس فلم میں امیتابھ بچن نے خدا بخش نامی کردار ادا کیا، فاطمہ ثنا شیخ ظفیرہ ، کترینہ کیف ثریا جبکہ عامر خان فرنگی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

اس فلم کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں ناظرین کو شدت سے انتظار تھا، آخر اس کے ساتھ عامر خان کا نام جو جڑا ہے جو اپنی بہترین فلموں کی وجہ سے مسٹر پرفیکٹ قرار دیئے جاتے ہیں۔

مگر کیا یہ فلم توقعات پر پوری اتری؟ اگر ناقدین کی بات کی جائے تو عامر خان اور امیتابھ بچن کی اس فلم سے کافی زیادہ مایوس ہوئے ہیں۔

درحقیقت ٹھگس آف ہندوستان کے ریویوز میں اس فلم پر کافی زیادہ تنقید اور مایوس کن قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : ’فرنگی‘ بننے کیلئے خون بھی بہایا

اس فلم میں 1795 کا زمانہ دکھایا گیا، جس میں ٹھگوں کا ایک ٹولہ برٹس ایسٹ انڈیا کمپنی کی ہندوستان میں حکومت سے آزادی کا خواہشمند ہے۔

یہ فلم 300 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے تیار کی گئی ہے اور اس کے ریویوز کچھ اس طرح ہیں۔

ہندوستان ٹائمز

اس بھارتی روزنامے نے اسے محض ایک اسٹار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ عامر خان اور امیتابھ بچن کی یہ فلم کمزور، فارمولا اور بھول جانے کے قابل ہے، یہ فلم اتنی بیزار کن ہے کہ بھارت میں صرف بے اطمینانی کو پھیلاسکتی ہے، فلم کی کہانی کمزور جبکہ عامر خان کا کردار ان کا اب تک سب سے غیردلچسپ ہے۔

انڈین ایکسپریس

اس روزنامے نے اسے دیکھتے ہوئے آپ کو ماضی کی فلمیں، سین اور حوالے یاد آتے ہیں بلکہ یہ دیکھنے والوں کو بیزاری اور مایوسی کا شکار کردیتی ہے، اس روزنامے نے بھی فلم کو صرف ایک اسٹار دیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا

اس روزنامے نے فلم کو 2.5 اسٹار دیئے ہیں اور لکھا ہے کہ کاسٹیوم اور سیٹس کے حوالے سے یہ فلم دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے مگر اس سے ہٹ کر یہ ناظرین کے اندر وہ جوش پیدا نہیں کرتی جس کی اتنی بڑی فلم سے توقع ہوتی ہے، 2 گھنٹے اور 45 منٹ کی یہ فلم کچھ زیادہ طویل محسوس ہوتی ہے اور اس کی ایڈیٹنگ انتہائی ناقص ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا چالاک فرنگی

این ڈی ٹی وی

اس انڈین ویب سائٹ نے ٹھگس آف ہندوستان امیتابھ بچن اور عامر خان جیسے اسٹارز کی موجودگی کے باوجود بے مزہ ہے، ہوسکتا ہے کہ یہ دیکھنے والوں کی توجہ حاصل کرلے مگر یہ انتہائی بیزار کن ہے اور اسے کسی بھی پائریٹس آف کیرئیبین کا بھارتی جواب بلکہ اس کی ناقص نقل بھی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اس سائٹ نے فلم کو 2.5 اسٹار دیئے۔

بولی وڈ لائف

اس ویب سائٹ نے بھی اسے احمقانہ فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر خان اور ان کی ٹھگوں کی ٹیم دیکھنے والوں کے سکون چھین لیں گے کیونکہ یہ فلم اپنے اسٹارز کے بوجھ تلے خود دب کر رہ گئی ہے۔ اس سائٹ نے بھی فلم کو 2 اسٹارز دیئے ہیں۔

ناقد اور ٹریڈ ایکسپرٹ ترن ادریش نے اپنی ٹوئیٹ میں اسے کنگ سائز مایوسی قرار دیا جو ان کے خیال میں اسٹارز کاسٹ کی وجہ سے تو کامیاب ہوسکتی ہے مگر ابتدائی بزنس کے بعد اسے جدوجہد کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اس فلم کو دیکھنے والوں نے بھی ٹوئٹر پر مضحکہ خیز ٹوئیٹس کے ذریعے اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

مگر ناظرین نے اسے سراہا بھی ہے۔

۔

۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024