• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف احتجاج، وزیراعظم کی نقصان کے ازالے کی ہدایت

شائع November 7, 2018

توہین مذہب کے الزام میں گرفتار مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سپریم کورٹ سے بریت کے خلاف ہونے والے ملک گیر احتجاج اور مظاہروں کے دوران سامنے آنے والے نقصان کے ازالے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے حکام کو ہدایات جاری کردیں۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یہ ہدایات بدھ کے روز جاری کی گئیں۔

مزید پڑھیں: احتجاج کے دوران نقصان کے ازالے کی درخواست، 'عدالتوں پر بوجھ نہ ڈالیں'

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کیں کہ متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے پیکج تیار کیا جائے۔

خیال رہے کہ آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران عوامی املاک کو پہنچے والے نقصان کے ازالے کے لیے ایک درخواست لاہور ہائیکورٹ میں بھی دائر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پُرتشدد احتجاج اور مظاہرے، ٹی ایل پی کے کارکنوں کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ

واضح رہے کہ توہینِ مذہب کے الزام میں سزائے موت کی منتظر مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو سپریم کوٹ نے بری کردیا تھا جس کےخلاف ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے ملک بھر میں 3 دن تک دھرنا جاری رہا جس کے بعد وفاق، صوبائی حکومت پنجاب اور ٹی ایل پی قائدین کے مابین 5 نکات پر معاہدہ طے پایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024