• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

’میرا سمبا میری میناما سے شادی کررہا ہے‘

شائع November 7, 2018
ان دونوں کی شادی 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ان دونوں کی شادی 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں ہوگی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، اس خبر کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ان دونوں کو کئی اہم شخصیت نے مبارکباد دی۔

ان میں سے ایک ہدایت کار روہت شیٹی بھی ہیں، جنہوں نے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے لیے ایک جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

رنویر سنگھ اور روہت شیٹی اس وقت اپنی فلم ’سمبا‘ میں مصروف ہیں جس کی شوٹنگ کا حال ہی میں اختتام ہوا ہے۔

یہ رنویر سنگھ اور روہت شیٹی کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔

اس فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد روہت شیٹی نے انسٹاگرام پر رنویر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔

مزید پڑھیں: دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اس پر انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹھیک 5 ماہ قبل سمبا کے سفر کا آغاز ہوا تھا اور آج اس کا اختتام ہوچکا ہے، سمبا میری رنویر کے ساتھ پہلی فلم ہے، یہ سفر کافی مزیدار واقعات اور یادوں سے بھرا ہوا ہے، رنویر کو ذاتی طور پر جاننا بےحد اچھا تجربہ رہا، وہ بےحد ایماندار اور محنتی ہیں‘۔

روہت شیٹی نے مزید لکھا کہ ’میں آج یہ کہہ سکتا ہوں کہ رنویر سنگھ سے بہتر سمبا کوئی اور نہیں بن سکتا تھا، میری ٹیم اس فلم کو میری اب تک کی سب سے بہترین فلم قرار دے رہی ہے، جب ہم نے فلم شروع کی تو رنویر میرے لیے ایک نوجوان اداکار تھا، لیکن آج وہ میرا چھوٹا بھائی بن چکا ہے، جو اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز اس لڑکی کے ساتھ کرنے جارہا ہے جو اتنی ہی خوبصورت اور بہترین شخصیت کی حامل ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں ان دونوں کی اچھی زندگی کے لیے پرامید ہوں، اور آج میں اس بات پر فخر کرسکتا ہوں کہ میرا سمبا میری میناما سے شادی کرنے جارہا ہے‘۔

فلم ’سمبا‘ رواں سال 28 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

یاد رہے کہ روہت شیٹی اور دپیکا پڈوکون ایک ساتھ فلم ’چنائے ایکسپریس‘ میں کام کرچکے ہیں، جو 2013 میں سامنے آئی تھی۔

اس فلم میں دپیکا کے ساتھ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی جبکہ دپیکا کے مزاحیہ کردار کو بھی خوب سراہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ کے اجے دیوگن اسٹائل کے چرچے

فلم میں دپیکا پڈوکون نے ’میناما’ کا کردار ادا کیا تھا۔

خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کی رسموں کا آغاز ہوچکا ہے۔

ان دونوں کی شادی رواں ماہ 14 اور 15 تاریخ کو اٹلی میں ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024