• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

’فرنگی‘ بننے کیلئے خون بھی بہایا

شائع November 7, 2018
عامر خان نے فلم میں اپنے کردار کے لیے ناک چھدوائی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
عامر خان نے فلم میں اپنے کردار کے لیے ناک چھدوائی تھی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ 8 نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز کردی جائے گی، اور اس فلم کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ عامر خان اور امیتابھ بچن اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم میں امیتابھ بچن نے خدا بخش نامی کردار ادا کیا، فاطمہ ثنا شیخ ظفیرہ بنی، کترینہ کیف کو ثریا کا کردار ملا جبکہ عامر خان فنگی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم میں عامر خان نے خود کو فرنگی کیسے بنایا اور انہیں اس کے لیے کتنی مشکلات کا سامنا رہا، اس کی ایک ویڈیو فلم ساز نے آن لائن شیئر کردی۔

مزید پڑھیں: عامر خان نے ناک چھدوالی، مگر کیوں؟

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ عامر خان نے اپنے کردار کا خلاصہ کچھ اس طرح کیا کہ کوئی بھی نہیں چاہیں گا کہ اس کی زندگی میں فرنگی جیسا انسان موجود ہو۔

فلم میں عامر کے کردار کی ایک دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ انہوں نے اپنے کردار کے لیے ناک اور کان چھدوائے ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ عامر خان نے اپنے کردار کے لیے سب سے بھاری اور نکلیف دہ ناک کی کیل کا انتخاب کیا، جبکہ کان چھیدنے پر ان کا خون بھی بہا۔

فلم کے ہدایت کار نے یہ بھی کہا کہ عامر خان نے فرنگی بننے کے لیے کافی نکلیف اٹھائی جبکہ انہوں نے عامر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان سے بہتر اس کردار کو کوئی نہیں نبھا سکتا تھا۔

فلم ٹھگس آف ہندوستان کی کہانی سال 1795 پر مبنی ہے، رواں سال ستمبر میں اس فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا چالاک فرنگی

3 منٹ 38 سیکنڈ دورانیے پر مبنی اس ٹریلر کے آغاز میں بتایا گیا کہ مشرقی بھارتی کمپنی ہندوستان میں تجارت کے غرض سے موجود تھی تاہم بعدازاں یہ ہندوستان پر حکومت کرنے لگی۔

جس کے بعد امیتابھ بچن کے کردار آزاد کو متعارف کروایا گیا، امیتابھ کے کردار کا نام موشن پوسٹر میں خدا بخش بتایا گیا تھا، تاہم ٹریلر میں انہیں آزاد کے نام سے پکارا گیا۔

برطانوی آزاد کو ٹارگٹ کررہے تھے کیوں کہ وہ ان کی بھارت پر حکومت کے درمیان کھڑا تھا، جس کے بعد وہ عامر خان کی مدد لیتے ہیں جو فلم میں فرنگی بنے ہیں۔

ٹریلر میں یہ بھی دکھایا گیا کہ فاطمہ ثنا شیخ امیتابھ بچن کی ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ کترینہ کیف کے کردار پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔

ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اس شاندار ٹریلر میں اداکاراؤں کو وہ اہمیت نہیں دی گئی جو اداکاروں کو دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ’آزادی ہے گناہ تو قبول ہے سزا‘

واضح رہے کہ وجے کرشنا اچاریا کی ہدایات میں بننے والی ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی اس نئی فلم کے بارے میں لوگوں کا یہ بھی خیال تھا کہ اس کی کہانی مقبول ہولی وڈ فلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبیئن‘ سے متاثر ہے۔

اس کے علاوہ اداکارہ کترینہ کیف نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے فلم کے لیے شوٹ کرائے ایک گانے کے مشکل اسٹیپ کو مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

یاد رہے کہ اب تک فلم میں کترینہ کی موجود کے دو گانے سامنے آچکے ہیں، جس میں اداکارہ کے انداز کو خوب سراہا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024