• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

بولی وڈ اداکارہ کی جوتا چھپائی میں 50 لاکھ روپے کی مانگ

شائع November 7, 2018
پریانکا اور نک رواں سال دسمبر میں شادی کرنے جارہے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
پریانکا اور نک رواں سال دسمبر میں شادی کرنے جارہے ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار و اداکار نک جونس رواں سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور ان دونوں کے مداح اس لیے کافی خوش ہیں۔

لیکن کوئی اور بھی ہے جن کو ان دونوں کی شادی کی بےحد خوشی ہے اور شادی سے زیادہ وہ اس میں ہونے والی رسموں کے لیے پرجوش ہیں۔

وہ کوئی اور نہیں بولی وڈ اداکارہ اور پریانکا چوپڑا کی کزن پرینیتی چوپڑا ہیں۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا اور نک جونس نومبر میں شادی کریں گے

جیسے تمام بہنیں اور کزنز شادیوں میں دلہے کے ساتھ رسمیں کرکے ان سے پیسے بٹورتی ہیں، ویسے ہی پرینیتی چوپڑا بھی ان معاملات میں پیچھے نہیں۔

اداکار نے پریانکا چوپڑا کے ہونے والے شوہر نک جونس سے شادی کی رسم جوتا چھپائی میں ان کے جوتے واپس کرنے کے لیے بڑی رقم کا مطالبہ کرلیا۔

پرینیتی چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر نک جونس نے پریانکا کے لیے کمنٹ کیا، تاہم یہی کمنٹ ان کے گلے پڑ گیا۔

View this post on Instagram

💫

A post shared by Parineeti Chopra (@parineetichopra) on

نک جونس نے تصویر پر پریانکا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’واہ یہ کتنی خوبصورت ہیں، کیا آپ مجھے ان سے متعارف کرا سکتی ہیں؟‘

اس پر پرینیتی نے حامی بھرتے ہوئے نک جونس کے سامنے اپنی مانگ بھی رکھ دی۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’ان سے متعارف کروانا خاصہ مشکل ہے لیکن میں آپ کے لیے کوشش کرسکتی ہوں، لیکن صرف تب جب آپ مجھے جوتا چھپائی کے لیے 5 ملین ڈالر (50 لاکھ روپے) دینے کی ہامی بھریں‘۔

پرینیتی چوپڑا اس سے قبل بھی نک جونس سے اتنی بڑی رقم جوتا چھپائی میں دینے کا مطالبہ کرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے اس سے قبل بھی ایک انٹرویو میں نک کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پریانکا کے لیے بالکل صحیح انتخاب ہیں۔

اداکارہ نے اپنی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ کی تشہیر کے دوران کہا تھا کہ ’میں اپنی فلم کی تشہیر غلط وقت میں کررہی ہوں کیوں کہ اس وقت مجھ سے صرف ان دونوں کے حوالے سے سوالات کیے جارہے ہیں، میں بےحد پرجوش ہوں، پریانکا دی دی اور نک ایک ساتھ بےحد خوش اور اچھے لگتے ہیں، وہ ایک دوسرے کو بےحد پسند کرتے ہیں، مجھے نہیں لگتا نک سے بہتر انتخاب کوئی اور ہوسکتا تھا‘۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا رواں ماہ کے آغاز میں پریانکا کی شادی کی پارٹیز کے لیے امریکا روانہ ہوئیں تھی، تاہم بعدازاں یہ دونوں ایک ساتھ ممبئی واپس آئیں۔

رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا اپنی شادی سے قبل ممبئی اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی میں شرکت کے لیے آئی ہیں۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس 2 دسمبر کو جےپور میں شادی کریں گے۔

یاد رہے کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا سب سے پہلی بار 2017 کے کانز فلمی میلے کے ’میٹ گالا‘ پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، جس کے بعد ان دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوئے۔

25 سالہ گلوکار نک جونس عمر میں پریانکا چوپڑا سے 10 سال چھوٹے ہیں۔

View this post on Instagram

Taken.. With all my heart and soul..

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024