• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

واٹس ایپ اسٹیکرز فیچرز کو کس طرح استعمال کریں؟

شائع November 5, 2018
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین کے ساتھ واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے اور اس میں اکثر دلچسپ فیچرز سامنے متعارف کرائے جاتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اسٹیکرز اپ ڈیٹ پیش کی تھی جو کہ اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

اگر تو آپ کے پاس یہ فیچر اب تک نہیں آیا تو گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور پر جاکر واٹس ایپ اپلیکشن اپ ڈیٹ کرلیں۔

مزید پڑھیں : کیا واٹس ایپ کا یہ خفیہ اور کارآمد فیچر جانتے ہیں؟

مگر اسٹیکرز کے اس فیچر کو استعمال کیسے کریں ؟ درج ذیل میں یہ طریقہ دیا جارہا ہے۔

آئی فون یا اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ اسٹیکرز کیسے استعمال کریں؟

ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد واٹس ایپ میسنجر میں کسی بھی چیٹ کو اوپن کریں۔

وہاں ایموجی بٹن پر کلک کریں اور پھر اسٹیکرز پر ٹیپ کریں، یہ ایک نیا بٹن ہے جو کہ ایموجی اور جی آئی ایف بٹنز کے ساتھ ہوگا۔

وہاں سے ڈیفالٹ اسٹیکرز کا انتخاب کریں یا پلس آئیکون پر کلک کریں ان کی تعداد بڑھالیں۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ صارفین کے لیے بہترین سہولت سامنے آگئی

جب پلس آئیکون پر کلک کریں گے تو ڈاﺅن لوڈ بٹن آل اسٹیکرز کے سامنے آئے گا۔

اگر آپ مخصوص اسٹیکرز ڈاﺅن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو اس پر کلک کرنے کی بجائے نیچے اسکرول کریں اور گیٹ مور اسٹیکرز کا آپشن کلک کریں۔

اس سے ہٹ کر گوگل پلے اسٹور سے WAStickerApp نامی اپلیکشن کو انسٹال کرکے بھی اسٹیکرز کو ڈاﺅن لوڈ کرنا ممکن ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024