• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

پنجاب: قاتلانہ حملے میں ایس ایچ او سمیت 3 افراد جاں بحق

شائع November 5, 2018
—فوٹو: ڈان نیوز
—فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ پنجاب کے علاقے شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں قاتلانہ حملے میں تھانہ رنگ محل کے ایس ایچ او زاہد محمود سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

حملے میں ہلاک ہونے والے دیگر افراد میں زاہد محمود کے گن مین اور ڈرائیور شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت، 4 اہلکار گرفتار

پولیس کے مطابق یہ واقعہ مرید کے جی ٹی روڈ پر اس وقت پیش آیا جب زاہد محمود اپنے گھر سے لاہور جارہے تھے، جہاں ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں—فوٹو: ڈان نیوز
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں—فوٹو: ڈان نیوز

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ایس ایچ او زاہد محمود شدید زخمی ہوئے تھے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لانے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے گن مین اور ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹا کرنا شروع کردیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کی کارروائی میں 3 مشتبہ ملزمان ہلاک

پولیس کے مطابق زاہد محمود تھانہ رنگ محل لاہور میں تعینات تھے اور ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زاہد محمود کو ذاتی دشمنی کی بنا پر نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب ڈی پی او جہانزیب خان نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024