• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سوشل میڈیا پر فحش مہم چلانے والے گینگ کا کارندہ گرفتار

شائع November 4, 2018
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی: سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کلفٹن سوہائے عزیز نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے سوشل میڈیا پر فحش مہم چلانے والے گینگ کے ایک کارندے کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ بوٹ بیسن پولیس نے مشتبہ شخص ارسلان قمر کو گرفتار کیا جو سوشل میڈیا پر ڈرٹی نائٹ (کپل سویپنگ) کے نام سے فحش مہم چلانے میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں منشیات فروشوں کے کھلے عام دھندے

پولیس کے مطابق گرفتار کارندے کو بھرپور حکمت عملی کے بعد حراست میں لیا گیا جس کے قبضے سے نقدی بھی برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر جعلی پروگرام کی تشہیر کرکے نوجوانوں جوڑوں سے پیسہ بٹورتا تھا۔

پولیس نے مشتبہ ملزم کے خلاف سیکشن 420/25 ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تاہم دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘منی لانڈرز،منشیات اسمگلرز کے لیے دبئی ایک جنت’

ایس پی سوہائے عزیز نے بتایا کہ پولیس نے محفوظ نوجوان، بہتر مستقبل نامی مہم کے تحت اپنی کارروائیوں کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے تحت پولیس نوجوانوں کو منشیات، شیشہ اسموکنگ، سوشل میڈیا کا غیر اخلاقی استعمال، موٹرسائیکل ریس اور جوا کھیلنے سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024