• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کیا آپ پوری زندگی برگر غلط طریقے سے کھاتے آئے ہیں؟

شائع November 4, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر تو آپ اکثر برگر کھانا پسند کرتے ہیں تو ایک مسئلے کا سامنا ہر وقت ہوتا ہوگا اور وہ ہے اس میں موجود اشیاءکا وزن بن کے لیے ناقابل برداشت ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں کافی کچھ کھانے کے دوران کپڑوں پر گرجاتا ہے۔

اب برگر جیسا مرضی ہو یعنی ڈبل چیز ہو یا کوئی، درحقیقت آج تک لوگ اسے غلط طریقے سے ہی کھاتے رہے ہیں۔

جی ہاں واقعی اور یہ ہمارا دعویٰ نہیں بلکہ فوڈ بلاگرز کا کہنا ہے۔

مزید پڑھیں : دنیا کے سب سے مہنگے برگر کی فروخت

ان کے بقول برگر کھانے کا درست طریقہ یہ ہے کہ اسے الٹا کرلیں، یعنی بن کا نیچے والا حصہ اوپر جبکہ اوپر والا حصہ نیچے ہو۔

اگر آپ نے کبھی غور کیا ہو تو یقیناً جانتے ہوں گے کہ برگر کا اوپر والا حصہ جسے کراﺅن بھی کہا جاتا ہے، موٹا ہوتا ہے جبکہ نیچے والا اس کے مقابلے پتلا ہوتا ہے۔

تو جب آپ اس موٹے حصے کو الٹا کرکے نیچے کردیں تو وہ گوشت، سبزیوں اور دیگر اجزاءکے بوجھ کو پتلے حصے کے مقابلے میں زیادہ برداشت کرسکے گا اور ہاتھوں میں اس کے ٹکڑے ہونے کا امکان بہت کم ہوگا۔

برگر کو اس طرح کھانا چاہئے — فوٹو بشکریہ Josh Scherer
برگر کو اس طرح کھانا چاہئے — فوٹو بشکریہ Josh Scherer

برگر لاڈ بلاگ کے بانی سائمن ڈیوکز کے مطابق کراﺅن ہر چیز کے وزن کو سنبھال سکتا ہے، تو برگر کھانے کے شوقین افراد کو ہمیشہ اسے الٹا کرکے کھانا چاہئے۔

دی برگر لسٹ نامی بلاگ کے بانی میٹ اسٹر اس سے اتفاق کرتے ہیں۔

ان کے مطابق 'پہلے تو مجھے یہ خیال کافی مضحکہ خیز لگا، میں ہمیشہ مناسب طریقے سے برگر کھاتا رہا ہوں، مگر یہ نیا طریقہ قابل فہم اور زیادہ بہتر ہے'۔

یہ بھی پڑھیں : برگر ایموجی کا 'سنجیدہ' تنازع

ویسے تو برگر پلٹ کر کھانا تو ہر ایک کی اپنی پسند ہے مگر بلاگرز کے مطابق اگر آپ اس طریقے کو اپنانا چاہتے ہیں تو جیسے ہی وہ آپ کی میز پر پہنچے تو پورے برگر کو الٹا کردیں، ورنہ ہاتھ میں اٹھا کر منہ کی جانب لے جاتے ہوئے بھی ایسا کیا جاسکتا ہے۔

اس کا بہترین تعین تو آپ تجربے سے ہی کرسکتے ہیں اور دونوں طریقوں سے آپ کو بن کے نچلے حصے میں گیلے پن کا سامنا دوبارہ نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024