• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹریفک جام کرنے پر روینہ ٹنڈن کے خلاف ایف آئی آر درج

شائع November 4, 2018 اپ ڈیٹ November 5, 2018
بولی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن ْفوٹو:اسکرین شاٹ
بولی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن ْفوٹو:اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کے خلاف بھارتی شہر مظفرپور کی پولیس نے ٹریفل جام کرنے پر شکایت درج کرلی۔

روینہ ٹنڈن حال ہی میں مظفرپور کا دورہ کرنے پہنچی، اس موقع پر اداکارہ کی وجہ سے ٹریفک کا نظام خاصہ متاثر ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھیر کمار اوجھا نامی وکیل نے روینہ ٹنڈن کے خلاف شکایت درج کروائی۔

مزید پڑھیں: اداکاراؤں کے ساتھ ہونے والے واقعات پر روینہ ٹنڈن کے حیران کن انکشافات

وکیل نے اپنی شکایت میں اداکارہ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے رواں سال 12 اکتوبر کو مظفرپور کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر وہ رائل پھولر نامی ایک ہوٹل کی افتتاحی تقریب کا حصہ بنی تھیں، اور اس تقریب کے لیے اداکارہ نے ٹریفک کے نظام کو متاثر کیا۔

وکیل نے اپنی شکایت میں ہوٹل مالکان کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ہیروز کی گرل فرینڈز اور بیویاں انہیں خواتین کو ہراساں کرنے میں مدد دیتی ہیں’

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جج دیپک کمار نے مظفرپور کے پولیس اسٹیشن کاجی محمدپور کو اداکارہ اور ہوٹل کے دو مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ وہ اس ایونٹ کی وجہ سے بہت دیر تک ٹریفک میں پھنسے رہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024