• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

بھارت میں آسٹریلوی سیاح کی پھندا لگی لاش برآمد

شائع November 3, 2018
—فوٹو: ہندستان ٹائمز
—فوٹو: ہندستان ٹائمز

بھارت کی ریاست بہار میں آسٹریلوی سیاح کی ’پھندا‘ لگی لاش ملنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق بہار کے بدھسٹ زائرین کے گاؤں بدھا کے جنگل میں درخت کے ساتھ پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے سیاح کی لاش ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا: جنسی حملوں کے بعد سیاحوں کی کمی

پولیس کے مطابق 33 سالہ ہیتھو جان نے خودکشی کی، ’یہ کیس خودکشی کا ہے‘۔

اس حوالے سے سینئر پولیس افسر راجیو کمار میشرا نے دعویٰ کیا کہ ’لاش کے پاس ایک پرچے پرمتوفی کا پیغام درج تھا‘۔

انہوں نے بتایا کہ پیغام میں پولیس کو مخاطب کرکے کہا گیا تھا کہ ’آسٹریلیا میں رہائش پذیر میری بہن کو موت کی اطلاع کردی جائے‘۔

خیال رہے کہ بھارت میں غیر ملکی سیاحوں پر تشدد اور ان کے ساتھ گینگ ریپ کے واقعات پیش آچکے ہیں، رواں برس جولائی میں بھارت کے شہر چنائے میں 21 سالہ روسی خاتون سیاح کو نشہ دے کر 6 افراد نے گینگ ریپ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت: گینگ ریپ کے بعد خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

روسی خاتون چنائے میں واقع ایک مندر کی سیاحت کے لیے آئی تھیں تاہم انہیں سروس اپارٹمنٹ میں گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے آسٹریلوی سیاح کو قتل کیے جانے کا امکان رد کردیا۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ متوفی آسٹریلوی سیاح کے والد کو ان کے بیٹے کی موت کا اطلاع دے دی گئی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ آسٹریلوی سیاح جون میں 2 روز کے لیے بھارت پہنچا تھا اور تب سے ہی غیر قانونی طور پر یہاں مقیم تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں ریپ کے بڑھتے واقعات، لڑکیاں دفاع کیلئے اقدامات پر مجبور

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاح کی لاش کو مقامی افراد نے دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔

گزشتہ سال 3 اپریل کو جرمنی کی خاتون سیاح نے بھارتی پولیس کو بتایا تھا کہ اتوار (2 اپریل)کو ریاست تامل ناڈو کے سیاحتی شہر ماملاپورم کے ایک نجی بیچ ریزورٹ میں 2 افراد انہیں کھینچتے ہوئے سنسان مقام پر لے گئے اور ریپ کا نشانہ بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024