• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شعیب ملک، ثانیہ مرزا کے بیٹے کی سوشل میڈیا پر پہلی جھلک

شائع November 3, 2018
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 اپریل میں ہوئی تھی — فوٹو/ انسٹاگرام
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 اپریل میں ہوئی تھی — فوٹو/ انسٹاگرام

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہاں پیدا ہونے والے اذہان کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر دکھا دی گئی۔

مذکورہ تصویر میں ثانیہ مرزا نے اذہان کو ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے جبکہ سامنے اسکرین پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 میچ جاری ہے، جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک کا بیٹا بھارتی شہری بن گیا؟

ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیٹے اذہان کی تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ ہمیں دنیا میں آئے 5 ہی روز ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں بحیثیت ماں اور چھوٹے اذہان بحیثیت بیٹا، ایک ساتھ بابا کو اسکرین پر میچ کھیلتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سچائی یہ ہے کہ یہ بڑا میچ، ٹورنامنٹ اور کامیابی تھی، جو میں نے حاصل کی جبکہ اس جیسا احساس نہیں۔۔۔

خیال رہے کہ 30 اکتوبر کو شعیب ملک کے گھر بیٹے نے جنم لیا جس کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تمام فینز کو دی۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

بعد ازاں پاکستانی آل راؤنڈر کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد ان کی شہریت کا معاملہ سوشل میڈیا پر معمہ بن گیا تھا۔

تاہم بھارتی ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر سبود کمار نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا بیٹا اذہان اپنی ماں کی طرح بھارتی شہری ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024